نوشہرہ (ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کردیا، کہتے ہیں آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔
نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے ایک جانب آئندہ کے پی کے کا وزیر اعلیٰ بننے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی یہ چیلنج بھی دیا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کو شکست دے گی۔
انھوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے،
سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے ورکرز کو تمیز نہیں سکھائی۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں نظام ٹھیک کرنے آیا ہوں ذاتی لالچ نہیں، آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا۔