خبر نمبر 1
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ بس پر نہیں پاکستان پر حملہ ہے سیکیورٹی فورسز قاتلوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گی مریم نواز نے کہا خوف وحشت اور دہشت سے پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روکا جا سکتا
خبرنمبر2
شہباز شریف سے نون لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سمیت پارٹی رہنمائوں سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں عام انتخابات کی تیاریوں اور سندھ میں تنظیمی امور پر مشاورت سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا شہباز شریف سے شیخ روحیل اصغر، حنیف عباسی، خواجہ سلمان رفیق کی ملاقاتیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت اور عوام کے مسائل حل ہوں گے عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لیے الیکشن بہت اہم ہے چار سالہ تباہی کا سیاہ دور نہ آتا تو عوام پر مہنگائی اور پاکستان کے معاشی بدحالی کا برا وقت نہ آتا
خبرنمبر 3
اٹھارہویں ترمیم کو ادھورا کہنے کا مطلب اٹھارہویں ترمیم ختم کرنا ہے نون لیگ کے اعتراف سے بلی تھیلے سے باہر نکل آئی ہے سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی کا بیان کہا اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے
خبرنمبر 4
لیجنڈ کرکٹرز کی تنقید کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوتی ہے ٹی وی پر منفی باتیں کرنا مناسب نہیں ٹیسٹ کرکٹر افتخار احمد کی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کہا آسٹریلین ٹورپر ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ینگ بولرز ہیں انہیں بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے ہمارے کھلاڑی ڈراپ ان پچوں پر کھیلنے کے عادی نہیں ہیں
خبرنمبر 5
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات ثقافت سیاحت باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان باہمی تعلقات کو مفید معاشی پارٹنرشپ میں بدلنے کا وقت آگیا ہے پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کررہے ہیں اطالوی سفیر نے کہا پنجا ب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ دیں گے


