پشاور (ای پی آئی )شانگلہ کی مقامی عدالت نےدفعہ 109 کے تحت درج مقدمہ میں شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دیدیا ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر لی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، تاہم پولیس انہیں گرفتار نہ ہو سکی
شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری نہ ہوسکی۔
سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لیے ان کے آبائی گاؤں بشام میں چھاپے مارے گئے تھے، شوکت یوسفزئی کے گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔