لاہور(ای پی آئی ) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیراحمد نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ متاثرین کو ان کے حقوق اور لوٹی ہوئی رقوم واپس کررہے ہیں،لوگوں کی لوٹی ہوئی رقوم واپس کی جارہی ہےیہی نیب کا مقصد ہے

انھوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت متاثرین اپنے حق کے لیے انتظار میں بیٹھے ہےزیادہ توانائی خرچ کرنی پڑے کریں گےاسکے سد باب کے لیے نئی ہاؤسنگ پالیسی لے کے آرہے ہیں تاکہ لوگوں کو فراڈ سے بچایا جا سکے

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب سست روی شکارہے یہ بات درست ہے نیب بدل کے رہے گا میری کلیدی زمہ داری ہے نیب نے کامیاب ہونا ہے تو ہر ایک کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہو گاکوئی ایک ادارہ کرپشن کا خاتمہ نہیں کر سکتا کرپشن، بد عنوانی ایک بہت بڑا ناسور ہے اس کا خاتمہ بہت ضروری ہے

انھوں نے کہا کہ نیب کی وجہ سے دفاتر میں اگر خوف ہے تو نیب کام نہیں کر سکتا کاروباری افراد سے گزارش ہے آپ ڈریں مت ملکی ترقی می اپنا کرداد ادا کریں ہم اپ کے ساتھ کھڑیں ہیں

چیئرمین نیب نے کہاکہ ہر 10میں سے 7لوگ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کا شکار ہیں،کوشش ہے مزید لوگ اس دھوکا دہی کا شکار نہ بنیں،

ان کاکہناتھا کہ لوگ اپنی رقوم مناسب جگہ پر مشاورت کے بعد انویسٹ کریں،سرمایہ کاروں کی رقوم اور حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے،این او سی کیساتھ تمام پلاٹس کا ایک تاریخ پر الاٹمنٹ نمبر ہو گا۔