اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے دوسرے شوکاز نوٹس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جواب جمع کرا دیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے جواب میں موقف اپنایا ہے کہ میں نے 2 آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں، میری دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میری درخواستوں پر تاحال نمبر نہیں لگایا گیا، میری استدعا ہے کہ میرے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، میری آئینی درخواستیں 3 رکنی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی کو بھی بھجوا دی ہے۔