خبر نمبر1
8 فروری کو الیکشن کے لیے فوری فنڈز درکار ہیں ، وزارت خزانہ رقم جاری کیوں نہیں کررہا؟ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری خزانہ کو طلب کرلیا۔ وزیراعظم کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لیے فوری سترہ ارب روپے کی ضرورت ہے، وزارت خزانہ نے بار بار رجوع کرنے کے باوجود مثبت جواب نہیں دیا، رواں مالی سال کے بجٹ میں الیکشن کے لیے 42ارب روپے مختص کیے گئے ، وزارت خزانہ نے اب تک 10ارب روپے مختص کیے ہیں۔ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار ہے،
خبر نمبر2
گیس کی قیمتیں اوگرا کی تجویز سے زائد بڑھانے پر سندھ بلوچستان میں صنعتکاروں کا احتجاج، کراچی کے ساتوں صنعتی زونز ہڑتال کے باعث بند، سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں احتجاجی بینر نصب، جاوید بلوانی کہتے ہیں گیس نرخوں میں اضافے کے بعد فیکٹریاں نہیں چلا سکتے،
خبر نمبر3
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران نئی تاریخ رقم، اکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا جو پی ایس ای کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62449 پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 284روپے 97پیسے پر بندہوا۔
خبر نمبر4
انڈرانوائسنگ اور اوورانوائسنگ روکنے کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کرنیکا فیصلہ،نگران حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نئے اہداف دے دیے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق نگران حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک کے ساتھ مفاہمت سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں مدد ملے گی۔
خبر نمبر5
شمالی غزہ کے بعد اسرائیل نے جنوبی غزہ پر بھی بم برسادیے، 700 فلسطینی شہید،شمالی غزہ میں 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد اسرائیل نے زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھادی۔اسرائیلی آرمی چیف نے جنوبی غزہ میں شدت سے حملوں کی تصدیق کی اور اسرائیل نے ان حملوں میں فضائیہ کی مدد لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے مغربی کنارے سمیت جینن، سلواد، جفنا، جلازوم، قلقلیا اور ہبرون میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔سرائیلی فوج نے غزہ میں لڑائی کے دوران اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے
خبر نمبر6
غزہ میں بمباری بند ہونا لازمی ہے ، بمباری نہ رکی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے ، شاید پھر خطے میں سرحدی بندشیں ختم ہو جائیں ، تنازع کا دو ریاستی حل چاہتے ہیں ، نگران وزیراعظم انواراالحق کاکڑ کا سکائی نیوزاورالعریبہ نیو ز کو انٹرویو ، پاکستان مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کا حامی ہے ۔
خبر نمبر7
سیاسی اور جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا انتخابات میں مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لیے حصہ لے رہے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، پورے پاکستان کو مساوی بنیادوں پر ترقی دی، ہم زرعی انقلاب لائیں گے، صنعت، معدنیات، آئی ٹی کے شعبوں میں مثالی ترقی ہوگی، 2000 ارب روپے کے زرعی پیکج نے معاشی بہتری اور زرعی شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہم روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے، انشااللہ بجٹ خسارا کم کرنا ترجیحات میں شامل ہے، تاریخ گواہ ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاتی ہے۔سیاسی اور جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں۔
خبر نمبر8
راولپنڈی کے لیے ن لیگ کے ٹکٹ کس کس کو ملے گا؟ لاہور میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کچھ دیر میں ہوگا، پارٹی قائد نوازشریف بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت شہبازشریف کریں گے۔ لیگی قیادت مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئی ۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے امیدواروںکا انتخاب ہوگا، مریم اورنگزیب، کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات زیر غور آئیں گی۔
خبر نمبر9
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کہتے ہیں بلاول بھٹو نوازشریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، بلاول اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے تنقید کررہے ہیں ، پی پی رہنما شرجیل میمن نے کہا ہمیں لگ رہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے ، ن لیگ کی گرائونڈ پر پوزیشن اچھی نہیں ہے ، الیکشن میں اتحاد بنتے رہتے ہیں ، پنجاب میں کسی سے بھی بات چیت ہو سکتی ہے ۔
خبر نمبر10
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی محافظ ہو گی، تنگ نہیں کرے گی، خوف وہراسگی کی کیفیت سمجھیں ختم ہو گئی، ہمارے ٹارگٹ آپریشن ہے ہمیں چور کو پکڑنا ہے پورے محلے کو تنگ نہیں کرنا، کوشش کررہے ہیں ملزم کو ملزم کہنے کے بجائے رسپانڈنٹ کہا جائے، لاہور میں متاثرین میں رقوم کی واپسی کی تقریب سے خطاب، ہر 10میں سے 7 لوگ کسی نہ کسی ہائوسنگ اسکیم کے متاثرہ ہیں، کرپشن میں کمی آنے لگی ہے لیکن ختم نہیں ہوئی ، کوئی فرد واحد یا ایک ادارہ ملک کو کرپشن سے آازاد نہیں کرا سکتا۔
خبر نمبر11
سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔
خبر نمبر12
ایم کیو ایم کا وفد آج چیف الیکشن کمشنر سے ملے گا، الیکشن کمشنر سندھ سے متعلق تحفظات پر بات ہو گی ۔ حلقہ بندیوں کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبر نمبر13
لاہور کی فضا پھر انتہائی آلودہ، صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ، دنیا کے آلودہ ترین شہروںمیں لاہور سرفہرست،پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 412تک جا پہنچی، گوجرانوالہ فیصل آباد اور ملتان میںبھی فضائی آلودگی، کراچی کا آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرا نمبر،دلی کا دوسرا نمبر ،


