خبر نمبر1
دہشت گرد اسرائیل نے بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بدترین بمباری خان یونس اور رفاہ پر بھی بارود کی برسات دو روز میں شہادتیں 700 سے بڑھ گئیں بمباری سے قطر کا رہائشی پروجیکٹ ہم سٹی بھی تباہ سیف زون قرار جنوبی غزہ پر بمباری سے صیہونی وحشت عیاں خان یونس کے مشرقی علاقے بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی 41 ہزار سے زائد زخمی اسرائیلی آرمی چیف نے کہا جنوبی غزہ میں بھی شمالی غزہ کی طرح شدت سے حملے ہوں گے ادھر اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے کے قصبے پر دھاوا متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ادھر القسام برگیڈز کے تل ابیب سمیت اسرائیل پر میزائل حملے اسرائیل کا میزائل حملے روکنے کا دعوی۔۔۔
خبر نمبر 2
یمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں دو اسرائیلی جہازوں پر حملہ اسرائیلی جہازوں کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنایا یمنی حوثیوں کے مطابق دونوں اسرائیلی جہازوں پر وارننگ نظر انداز کرنے پر حملہ کیا پینٹاگون کے مطابق حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے ایک جنگی جہاز کو نشانہ بنایا ادھر ایران کا صیہونی حکومت کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کی عمانی ہم منصب کے حملہ نیوز کانفرنس کہا کہ امریکہ کو غزہ میں نسل کشی اور اسرائیل کی حمایت کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔۔۔
خبر نمبر 3
فلسطین پر اسرائیل کی دوبارہ بمباری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج وائٹ ہاس کے سامنے مظاہرے میں فلسطینیوں سے ساری یکجہتی نیویارک میں سینکڑوں افراد کا احتجاج اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ شکاگو میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی برطانوی شہریوں کا فلسطینیوں سے یکجہتی کا نرالا انداز لسٹر شائر میں ہر گھر پر فلسطینی پرچم لہرانے لگا سکاٹ لینڈ میں سخت سردی کے باوجود جنگ بندی کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے دبئی میں ایکسپو سٹی کے سامنے شہریوں کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ۔۔۔
خبر نمبر 4
اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین سماعت کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو نقول تقسیم بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی اور بہنیں علیمہ خان عظمی خان اور نورین خان اڈیالہ جیل میں موجود شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو اور بیٹا زین قریشی بھی جیل میں موجود۔۔۔
خبر نمبر 5
انتخابات کے لیے نون لیگ کے امیدواروں کے انٹرویوز جاری نواز شریف کی زیر صدارت نون لیگی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری آج لاہور ڈویژن کے امیدواروں کے انٹروڈیوز مکمل ہوں گے راولپنڈی ڈویژن کے انٹرویوز بھی ہو گئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی ملی تو قومی ترقی کے معاشی منشور پر عمل کریں گے میثاق معیشت کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف بھی تھی جذباتی بیانات سے نہیں بلکہ پالیسی اقدامات سے عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی۔ ۔۔
خبر نمبر 6
سندھ میں حلقہ بندیوں پر سیاسی جماعتوں کے شدید تحفظات ایم کیو ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو خدشات سے آگاہ کر دیا متحدہ کے وفد کی الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات خالد مقبول صدیقی نے صوبائی الیکشن کمیشن حکام کو جانبدار قرار دیا بولے کراچی کے حلقہ بندیوں سے متعلق تحفظات ہیں ادھر جی ڈی اے نے بھی حلقہ بندی کے معاملے پر اجلاس طلب کر لیا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہوگا۔۔۔
خبر نمبر 7
ہر سیاسی جماعت اپنی خواہش کے مطابق لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتی ہے پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے دوسروں پر الزامات لگانے والی پی ٹی آئی کے اپنے پارٹی انتخابات کا سوالات اٹھ رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر 8
ملکی معیشت میں بہتری کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجھان برقرار کاروباری ہفتے کے پہلے روز نیا ریکارڈ قائم 100 انڈیکس 62 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا انڈیکس پوائنٹس اضافے سے 90662کی سطح پر ٹریڈ کاروباری حجم اور بڑھ گیا امریکی ڈالر کی قیمت بھی کمی انٹر بینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہو کر 284 روپے 25 پیسے پر فروخت۔۔۔
خبر نمبر 9
ملک میں مہنگائی کے شرح میں کمی آنے لگی دسمبر میں مہنگائی کے شرح 29 فیصد سے کم ہو کر 26 فیصد تک رہ سکتی ہے وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹس جاری کہا گیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہفتہ وار مہنگائی پر آ چکا اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اثر ہوگا رپورٹ کے مطابق درآمدات میں 20 فیصد کمی ٹیکس وصولیوں میں 28 فیصد اضافہ ہوا نان ٹیکس آمدن بھی 115 فیصد تک بڑھ گئی۔۔۔
خبر نمبر 10
گیس کی عدم فراہمی اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف تاجر اور صنعت کاروں کا احتجاج کراچی کے بیشتر کارخانوں میں پیداواری عمل بند حکومت سے گیس ٹیرف میں کمی اور ریلیف دینے کا مطالبہ صنعت کاروں کا کہنا ہے موجودہ ریٹ پر گیس خریدنا ممکن نہیں اضافی چارجز ختم نہ کیے تو پیداواری عمل مکمل بند ہو جائے گا۔۔۔
خبر نمبر 11
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مستقلی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جوڈیشل کمیشن اجلاس آج طلب کر لیا جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نامزدگی پر غور ہوگا جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا۔۔۔
خبر نمبر 12
نیب لاہور میں سالانہ انسداد بدعنوانی ڈے کی مرکزی تقریب چیئرمین نیب نذیر احمد نے خطاب نے کہا کرپشن کسی بھی معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے نیب کرپشن کی خاتمے کے لیے کوشاں ہے نیب بزنس کمیونٹی کی محافظ ہوگی تنگ کرنا اور خوف و حراس کے کیفیت ختم ہوگی ڈی جی نیب لاہور امجد مجید کی عوام کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری سے پہلے جانچ پڑتال کی ہدایت۔ ۔۔
خبر نمبر 13
نگران وزیراعلی پنجاب عوامی مسائل کے حل کے لیے متحرک ہسپتالوں اور پولیس خدمت مراکز کے دورے لائسنس سسٹم کو بہتر بنانے کا حکم کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ اسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان ریڈیالوجی وارڈ کو تالے مریضوں اور لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیے محسن نقوی کا ایم ایس کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دل کے مریضوں کے علاج کے لیے پی آئی سی کا سیٹلائٹ ٹریننگ بنانے کی بھی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر 14
اسموگ نے پیچھا نہ چھوڑا لاہور اور کراچی کی فضا آج بھی آلودہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 398 کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا بھارتی دارالحکومت دہلی کا دوسرا کراچی کا تیسرا نمبر شہری آنکھوں گلے کی خراش اور جلدی بیماریوں کا شکار محکمہ موسمیات کے مطابق اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔۔۔
خبر نمبر 15
ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی اپنے وطن واپسی جاری گزشتہ روز مزید 2771 افراد باشندے واپس لوٹ گئے اب تک 470680غیر قانونی مقیم باشندے واپس جا چکے۔۔۔
خبر نمبر 16
امریکہ میں چاقو کے حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد ہلاک تین زخمی کوئنز میں معلوم ملزم نے اپنے ہی خاندان کے دو بچوں سمیت چار افراد کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا دو پولیس اہلکار زخمی جوابی کاروائی میں ملزم مارا گیا ادھر منی سوٹا اور ایلن وائے میں فائرنگ سے دو افراد مارے گئے دونوں واقعات میں مشتبی ملزم زیر حراست۔۔۔
خبر نمبر 17
افریقی ملک تنزانیہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی 47 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی شمالی علاقے مانیارہ میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم سڑکیں پل اور مکانات سیلابی پانی میں بہہ گئے مواصلاتی نظام بھی متاثر۔۔۔
خبر نمبر 18
آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں موجود پاکستانی سکواڈ آج پریکٹس کرے گا گزشتہ روز ژالہ باری سے ٹریننگ سیشن متاثر ہوا کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے موسم انجوائے کیا بابراعظم مداحوں سے گھل مل گئے آٹو گراف دیے سیلفیاں بھی بنوائیں سرفراز احمد نے کہا شان مسعود ٹیم کو اچھی طرح سے لے کر چل رہے ہیں ہم سب مل کر آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں گے 14 دسمبر سے شیڈیول پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان۔۔۔
خبر نمبر 19
اسلام آباد میں گل دادی کی تین روزہ رنگا رنگ نمائش شہریوں کے چہرے بھی پھولوں کی طرح کھل اٹھے خزاں کے موسم میں بھی گل دادی کی پھوٹتی کونپلوں نے ماحول کو دلکش بنا دیا۔۔۔
خبر نمبر 20
اور کراچی میں عالمی اردو کانفرنس علم و ادب کے موتی بکھیر کر اختتام پزیر آخری روز مستنصر حسین تارڑ اور بشری انصاری نے طنز و مزاح کا رنگ جمایا چار روزہ کانفرنس میں مشاعرے ادبی سیشنز اور کتابوں کی رونمائی ہوئی دنیا بھر سے آئے ادب کے متوالوں نے کانفرنس کو چار چاند لگائے کلاسیکل رقص یہ حاضرین کو بھایا۔ ۔۔


