خبر نمبر 1
کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت علی اکبر اوگاہی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
خبر نمبر 2
ایف آئی اے کو مونس الہٰی کی اشتہاری کارروائی کی نگرانی کی ہدایت،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکمنامے کے مطابق وزیر خارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل سے متعلق رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں۔تحریری حکم کے مطابق مونس الہٰی کے اشتہاری کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ ابھی تک جمع نہیں ہوئی، اس طرح اشتہاری کی کارروائی کے قانون کی خلاف وزری ہو رہی ہے، ڈائر یکٹر ایف آئی اےسختی سے قانونی طریقہ کار پرعملدرآمد کروائیں۔
خبر نمبر 3
جسٹس (ر) مظہر عالم مسابقتی اپلیٹ ٹربیونل کے چیئرمین مقرر،سابق سپریم کورٹ جج جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی وزارت قانون انصاف نے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2025 تک چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی بطور چیئرمین تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
خبر نمبر 4
پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی اشتہاری قرار،شانگلہ کی مقامی عدالت نے شوکت یوسفزئی کو اشتہاری قرار دیا، شانگلہ پولیس نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے پشاور پہنچی تھی، انٹرا پارٹی الیکشن میں عدم موجودگی پر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری نہ ہوسکی۔شوکت یوسفزئی کے خلاف 21 نومبر کو دفعہ 109 کے تحت شانگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا، سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے لیے ان کے آبائی گاؤں بشام میں چھاپے مارے گئے تھے، شوکت یوسفزئی کے گرفتار نہ ہونے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔
خبر نمبر 5
ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں اپنی بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات،امریکی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے، عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
خبر نمبر 6
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرے گا۔رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا، ملاقات 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگی۔الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق شامل ہوں گے جبکہ سینیٹر فروغ نسیم، جاوید حنیف، عبدالحفیظ الدین بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔
خبر نمبر 7
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے لبرٹی اور میو ہسپتال میں پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا۔نگران وزیر اعلیٰ نے خدمت مرکز کے انچارج سے استفسار کیا کہ ٹیسٹ میں 3 سے 4 گھنٹے کیوں لگ رہے ہیں؟ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ٹیسٹ کم سے کم وقت میں مکمل ہونا چاہیے، ٹیسٹ سسٹم بہتر بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے رابطہ کیا جائے۔
خبر نمبر 8
قصور: تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ماں بیٹا جاں بحق،ٹریفک کا افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والوں کی شناخت 50 سالہ نجمہ بی بی اور 25 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔
خبر نمبر 9
افغانستان کرکٹ بورڈ سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں،کرکٹ بورڈ نے پاکستانی سابق کپتان سلمان بٹ سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے سلمان بٹ کو اپنے بورڈ کیساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔افغانستان نے بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے سلمان بٹ سے مدد مانگی ہے اور افغانستان بورڈ ہائی پرفارمنس کیمپ میں سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے
خبر نمبر 10
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں کو جنوب سے مکمل طور پر منقطع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ضروری امداد کی ترسیل رک گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی نے بتایا ہے کہ 3 دسمبر کو رفح گورنریٹ غزہ میں وہ واحد مقام تھا جہاں بنیادی طور پر آٹے اور پانی کی محدود امداد کی تقسیم ہوئی، ملحقہ خان یونس گورنریٹ میں جنگ کی شدت کی وجہ سے امداد کی تقسیم بڑی حد تک روک دی گئی ہے۔دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں 2 ایمبولینسوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔
خبر نمبر 11
حماس کے سینئر عہدے دار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بغیر صرف یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات نہیں ہو سکتے، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو لازمی طور پر جنگ بندی سے مشروط کیا جانا چاہئیے۔جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کے معاملے کو زیر بحث لائے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی ہے۔ماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کا ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں ، جنگ بندی کے بعد بھی اب تک سینکڑوں فلسطینی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید ہو چکے ییں۔
خبر نمبر 12
تنزانیہ : شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 47 اموات، 85 زخمی،خبررساں ادارے کی رپورٹ میں ضلعی کمشنر جینتھ مایانجا کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ڈوڈوما سے تقریباً 300 کلومیٹر شمال میں واقع شہر کاٹیش سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔تنزانیہ کے شمالی علاقے مانیارا میں علاقائی کمشنر ملکہ سینڈیگا سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 47 اموات اور 85 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
خبر نمبر 13
اےاین ایف کی کارروائیاں : 31 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار،ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں فیصل آباد، کراچی، راولپنڈی، کوہاٹ، ملتان، ڈی جی خان، حیدرآباد اور خیبر میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 40 کوکین بھرے کیپسولزاور 240ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں 1 کلو 343 گرام آئس اور 558 گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران 29 کلو 400 گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ۔


