اسلام آباد (ای پی آئی ) احتساب عدالت اسلام آبادمیں 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میںسابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت،
پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ کی غیر حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 190 ملین پائونڈز اسکینڈ ل کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کی ۔
سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے


