خبر نمبر 1
موزوں امیدواروں کی تلاش ،عام انتخابات کے لیے ن لیگ کے امیدواروں کے انٹرویو،نوازشریف،شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، مریم نواز، ایاز صادق، احسن اقبال سمیت مرکزی اور صوبائی عہدیداران کی شرکت ، راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا،
خبر نمبر 2
سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آکر قوم کو بار بار دھوکا دیا، ملک میں پرامن انقلاب کا راستہ الیکشن ہیں ،ووٹ آپ کی طاقت اور مستقبل ہے ، پاکستان میں  2 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، محرومیوںکا ذمے دار کوئی باہر سے نہیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تقریب سے خطاب،
خبر نمبر 3
نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج ہوگی، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا، بلوچستان ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی بات چیت ہو گی۔
خبر نمبر 4
اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بحرانوں میں اضافہ ہو جائے گا، تمام معاملات سندھ کے سابق وزرا دیکھ رہے ہیں، سندھ میں جو حکومت ہے وہ نگران نہیں  ہے ، الیکشن کمیشن کے سامنے ہم نے اپنے اعتراضات رکھے ، سندھ تقسیم ہوچکا ہے صرف اعلان باقی ہے ، خالد مقبول صدیقی کی گفتگو، ہمارے اعتراضات قبول نہیں  کیے گئے ، پیپلزپارٹی کا پیسہ شائد الیکشن کمیشن میں بھی آ گیا، فاروق ستار کا الزام
خبر نمبر 5
پی ٹی آئی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،پارٹی کیلئے بلے کا نشان رکھنا مشکل ہو جائے گا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا گیا۔ پارٹی انتخابات کے لیے شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ ووٹر لسٹ پارٹی آئین کے مطابق فراہم کی جائے ، رہنمائوں اور کارکنوں کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا، ہمیں  کاغذات نامزدگی فراہم کیے گئے نہ ہی ووٹر لسٹیں  ملیں ، اکبر ایس بابر،
خبر نمبر 6
کراچی میں حلقہ بندیوں کا ایک بہت بڑا ایشو ہے ، ایسے انتخابات ہونے چاہیں جن پر سب کو اعتماد ہو، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مساوی رویہ رکھتا ہوں ، حکومتی اقدامات کے تحت ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے ، بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، کامران ٹیسوری کا تقریب سے خطاب
خبر نمبر 7
گیس لوڈشیڈنگ اور قیمتوں میں اضافہ نامنظور، کراچی میں تاجروںاور صنعتکاروں کا شدید احتجاج، شہر بھر کے بیشتر کارخانوں میں پیداواری عمل بند، گیس خریدنا صنعتکاروں کے لئے ممکن نہیں رہا، حکومت گیس پر اضافی ٹیکس ختم کرے ، تاجروں کا مطالبہ
خبر نمبر 8
سموگ تدارک کیس: عدالت کا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10 لاکھ جرمانے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انسداد سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، ڈی جی ماحولیات سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے سیل ہونے والے فیکٹریوں کو ڈی سیل کے لیے جوڈیشل واٹر کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے جو فیکٹریاں سیل کیں انڈسٹری مالکان نے خود سے ڈی سیل کردیا، خود سے انڈسٹریز والے ڈی سیل کرلیتے ہیں، محکمہ ماحولیات کے افسران سے حلف نامہ لیے گئے ہیں۔