خبر نمبر1
سائفر کیس میں اہم پیشرفت سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں اوپن سماعت کے دوران دونوں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالتی سماعت پر اعتراض کیا کہا آج سماعت کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے جب تک نیا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا کاروائی آگے نہیں بڑھ سکتی جج نے ریمارکس دیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژنل بینچ جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے چکا ہے کوئی اعتراضات ہیں تو لکھ کر دے دیں۔۔۔
خبر نمبر2
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں کسی سے ملاقات اور مذاکرات کی تردید اپنی گرفتاری غیر آئینی قرار دی بولے لندن پلان نواز شریف کو وہاں سے واپس لانے کے لیے تھا لکھ کر دیتا ہوں الیکشن کرائیں پی ٹی آئی ہی جیتے گی جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں آخری سانس تک لڑوں گا قوم کے لیے پیغام ہے ان کا کپتان ڈٹا ہوا ہے خاور مانیکا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا قسم اٹھانے کو تیار ہوں بشری کو پہلی بار نکاح کے دن دیکھا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی بولے عہدے کی ضرورت نہیں کل بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا آج بھی ہوں۔۔۔
خبر نمبر3
سپریم کورٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کا کیس سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراضات کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کر دی میڈیا سے گفتگو میں وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں نئے ٹرائل کے لیے قانون واضح کرنا پڑے گا مزید بولے یہ سب کچھ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے پی ٹی آئی کی پوری تیاری ہے الیکشن میں ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرے گی۔۔۔
خبر نمبر4
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مختص فنڈز ریلیز نہ کرنے کا نوٹس لے لیا سیکرٹری خزانہ کی آج الیکشن کمیشن میں طلبی صورتحال پر نگران وزیراعظم کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ ذرائع کے مطابق بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے فراہم کیے اب فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں لیکن رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے معطل ہے۔۔۔
خبر نمبر5
استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات اٹھا دیے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بولے حلقہ بندیوں پر اعتراضات صرف آئی پی پی کو نہیں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ہیں اعتزات ختم کر کے انتخابات کروائے جائیں۔۔۔
خبر نمبر6
عام انتخابات کے لیے نون لیگ راولپنڈی سے کسے ٹکٹ دے گی نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے جا رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر7
سیاسی دہشت گردوں نے ملک تباہ کر دیا پرامن انقلاب کا واحد راستہ انتخابات ہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب بولے اقتدار کی باریاں لینے والوں نے قوم کے ساتھ بار بار دھوکہ کیا جماعت اسلامی آٹھ فروری کو کامیاب ہو کر عوام کو حقوق دے گی۔۔۔
خبر نمبر8
جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا کہا کہ دو آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر ہیں جن کو تاحال نمبر نہیں لگایا گیا ان کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے رجسٹر کو اختیار نہیں کہ آئینی درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے۔ ۔۔
خبر نمبر9
گوادر میں پاک چین دوستی ہسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کی تقریب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خطاب میں کہا چین اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں قدرت نے جب زمین کا نقشہ کھینچا تو فیصلہ کیا کہ پاکستان اور چین ساتھ رہیں گے لوگوں کو غربت سے نکالنا چین کے علاوہ کسی نے نہیں کیا ہم چین کے ماڈل کو فالو کریں گے۔۔۔
خبر نمبر10
پنجاب حکومت کا کاروبار دوست اقدام نگرا وزیراعلی نے کاروبار سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا محسن نقوی بولے آسان بزنس کا خواب پورا ہو گیا کاروباری لوگوں کو 15 دن میں تمام این او سیز مل جائیں گے اوورسیز پاکستانیوں کو یہی سہولیات 10 دن میں ملیں گیں۔۔۔
خبر نمبر11
انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کے لیے ایف بی آر کو نئے اہداف مل گئے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینجز قائم کرنے کا فیصلہ یو اے ای سنگاپور ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ معاہدہ ہوگا ادھر ملک بھر کے بلڈرز اور ڈیویلپرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نئی خود عملی تیار فیصل آباد سرگودھا پشاور راولپنڈی اور گجرانوالہ کے کیسز اسلام آباد منتقل کیے جائیں گے۔۔۔
خبر نمبر12
اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی شہری نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے لگے عرب میڈیا کے مطابق ہر تین میں سے ایک اسرائیلی شہری میں پوسٹ رومیٹک اسٹریس آرڈر کی علامات پائی گئی 50 فیصد سے زائد اسرائیلی شہری جنگ سے براہ راست متاثر ہوئے۔۔۔
خبر نمبر13
لاہور میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا ایک اورسکینڈل نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والا گروپ پکڑا گیا پولیس کے مطابق غیر قانونی پیوند کاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاس میں کیا جاتا لاہور سے 90 افراد کے گردے نکلوائے گئے ادھر ایف آئی اے نے انٹرپول کی مدد سے مطلوب اشتہاری ملزم عبدالغفار کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔۔۔
خبر نمبر14
یورپ برفانی طوفان کے زیر اثر شدید برف باری سے کئی ملکوں میں کاروبار زندگی منجمد جرمنی کے شہر میونخ میں برف باری کا 90 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاز برف سے ڈھک گئے برطانیہ میں ہر طرف برف کے ڈیرے آج رات سے برف باری کی زرد وارننگ جاری ترکیہ اور ماسکو میں بھی برف باری گاڑیوں پھنس گئیں۔۔۔۔
خبر نمبر15
ساتویں ساتھ ایشن کراٹے چیمپین شپ میں پاکستان کی آرزو اور لائبہ نے گولڈ میڈل جیت لیے کھٹمنڈو میں ہونے والے مقابلوں میں آرزو نے 66 کلوگرام اور لائبہ ضیا نے 50 کلوگرام کیٹگری میں کامیابی سمیٹی۔۔۔۔


