اسلام آباد (ای پی آئی )احتساب عدالت نے190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا۔ 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ۔ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے ، مرزا شہزاد اکبر،ضیاء المصطفیٰ نسیم، زلفی بخاری اورفرحت شہزادی سمیت 6 افراد کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے

احتساب عدالت اسلام آباد کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق رجسٹرار کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی سکروٹنی مکمل کرلی گئی، عدالت ریفرنس ٹرائل کے لیے منظور کرتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو آج اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت میں پیش کریں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے علاوہ باقی تمام 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جارج کیے جاتے ہیں، وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیا جائے گا اور آئندہ سماعت سماعت 6 دسمبر 2023 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔