لاہور (ای پی آئی ) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی کے حوالے دیئے گئے بیان پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کی
مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں، میرے کارکنان نے کیے تھے، آج کہتا ہے 9 مئی نواز شریف نے کرایا تھا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ یعنی 9 مئی کو تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکنان نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے۔ واہ جی واہ


