خبر نمبر 1

سیاسی سرگرمیوں میں تیزی، جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان کی قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، مریم نواز، اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر قائدین بھی میٹنگ میں شریک ، آئندہ عام انتخابات میں دونوں جماعتوں کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن اسٹیجی پر مشاورت ،

خبر نمبر2

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں روزانہ دیسی گھی میں دیسی مرغی دی جا رہی ہے ، ان کو دی جانے والی سہولیات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، 9مئی کو سازش کسی اور نہیں بلکہ خود آپ نے کی ، ان کے تکبر اور غرور کی وجہ سے 9مئی کے واقعات ہوئے ، جسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمے اور سزائیں ختم ہو رہی ہیں تو کیا یہ لاڈلہ پن ہے ؟ ملک میں ایسا کوئی ادارہ نہیں ہونا چاہیے جو سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہو، مولانا فضل الرحمان سے الیکشن الائنس نہیں ہورہا ، کچھ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہو سکتی ہے ، دانیال عزیز ایک حلقے کی سیٹ کے لیے پوری پارٹی کو لپیٹ میں لے رہے ہیں پارٹی دیکھے گی کون جیت سکتا ہے ، اسے ہی ٹکٹ ملے گی، ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی میڈیا ٹاک

خبر نمبر3

حکومت کی عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات، عام انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی پر تبادلہ خیال، 2دن میں الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لیے فنڈز جاری کر دیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی ، سیکرٹری خزانہ

خبر نمبر4

ایم کیو ایم انتخابات میں مقابلہ کرے ، یہ سب مل بھی جائیں تو پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، پیپلزپارٹی کے لوگوں سے رابطہ کریں جو جانا چاہے اسے لے جائیں جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، بشیر میمن افسروں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں ، وہ ایسے فون کرتا ہے جیسے آئی جی یا ڈی آئی جی ایف آئی اے ہے ۔ رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کی پریس کانفرنس

خبر نمبر5

حکومتی معاشی پالیسیاں کار آمد ثابت، اسٹاک مارکیٹ میںنیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 801 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 62 ہزار 493 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خبر نمبر6

مصنوعی بارش کب برسا رہے ہیں؟جسٹس شاہد کریم کا سرکاری وکیل سے استفسار پلاننگ وغیرہ جاری ہے ۔ سرکاری وکیل کا جواب، عوامی پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، آپ اسموگ کے تدارک کے لیے اقدامات کر لیں وہی بہت ہیں ، شہر کو پتہ نہیں کیا بنانا چاہتے ہیں اسموگ کے سیزن میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس، لاہور ہائیکورٹ کا پانی ضائع کرنے والے گھریلو صارفین کو 10ہزار اور کمرشل صارفین کو 20ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم ، سموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت 8دسمبر تک ملتوی ،
خبر نمبر7
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مستقلی کا معاملہ ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی پر غوری کیا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا،
خبر نمبر8
جسٹس مظاہر نقوی کو جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ ، جسٹس مظاہر نقوی نے جواب جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیا، 2آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کررکھی ہیں ، دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔ میری استدعا ہے کہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے ۔ رجسٹرار کو یہ اختیار نہیں کہ نوٹس میں پوچھے مقدمہ کی پیروی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں ، رجسٹرار کے نوٹس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ، سپریم کورٹ میں 20اور30نومبر کو دو آئینی درخواستیں دائر کی تھیں آئینی درخواستوں کو جلد مقرر کرنے کے لیے متفرق درخواست بھی دائر کی لیکن مقدمہ نہیں لگا ، قانون کے مطابق ججز کی تین رکنی کمیٹی ہی درخواست کا جائزہ لے سکتی ہے ۔ جسٹس مظاہر نقوی کا جواب ، جسٹس مظاہر نقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کو بھی بھجوا دی۔
خبر نمبر9
تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو 30روز کیلئے نظر بند کر دیا گیاہے ، نگران پنجاب حکومت نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ صنم جاوید پر 5مقدمات، 4میں ضمانت ہو چکی ہے ، سرکاری وکیل کا موقف، عدالت کی صنم جاوید کی نظر بندی کوچیلنج کرنے کی ہدایت ، جسٹس باقر نجفی نے سماعت کی ، سماعت کل تک ملتوی
خبر نمبر10
حوثی باغیوں کا 2اسرائیلی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعوی، ایک بحری جہاز کو نیول میزائل جبکہ دوسرے کو نیول ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ غزہ میں بربریت کی تاریخ رقم کرنے والے اسرائیل کے بحری جہازوں کا بحیرہ احمر میں قبرستان بنا دیں گے ، حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ کی دھمکی
خبر نمبر11
جنوبی غزہ میں کوئی بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں ، اسرائیل بہانے سے جنوبی غزہ میں مزید تباہی پھیلانا چاہتا ہے ، عالمی تنظیمیں خود آکر اسرائیلی بمباری سے ہونے والی تباہی دیکھ لیں ، ترجمان حماس اسامہ حمدان نے عالمی رہنمائوں کو غزہ دورے کی دعوت دیدی۔