خبر نمبر1
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں یہ پہلے کہتے تھے 9مئی حملے انہوں نے نہیں کارکنوں نے کیے ، آج کہتے ہیں 9مئی نوازشریف نے کرایا تھا، یعنی 9مئی کو پی ٹی آئی لیڈر اور کارکن نواز شریف سے ہدایات لے رہے تھے ، واہ جی واہ
خبر نمبر2
اے این پی خیبرپختونخوا کا نگران حکومت کے پی پر جانبداری کا الزام ، سیکرٹری میاں افتخار شکایت لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئے ۔ میڈیا گفتگو میں کہا ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق شکایت آ رہی ہیں ، جانبدار لوگون کی بازپرس کی جائے ، رہنما اے این پی
خبر نمبر3
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نہیں پتا لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتا ہے ؟سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید نہ کریں الیکشن میں پتا چل جائے گا کون بڑا بہادر ہے ۔ اتحاد اس سے کریں گے جو بہتر پالیسی بنائے گا ، ورنہ اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ دیر بالا میں جلسے سے خطاب میں کہا غلط پالیسیوں سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے ،
خبر نمبر4
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چینی سفیر نے گوادر میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے آج بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے، بلوچستان کے ساتھ نسبت کو جوڑنے میں دلی مسرت ہوتی ہے، اکتوبر میں بی آر آئی کی کانفرنس میں شرکت کیلئے گیا، چین میں ہمارے دورانیے کو بہت یادگار بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دو اقوام میں جب قربت پیدا ہوتی ہے تو زبان کا استعمال بھی ہوتا ہے، پاکستان چائنہ کے تعلقات کیلئے ہم مختلف اصطلاحات استعمال کرتے ہیں، اصل روح کو بیان کرنے کا مقصد ہوتا ہے کہ ہم دونوں ممالک کتنے قریب ہیں۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ قدرت نے جب زمین کا نقشہ کھینچا تو فیصلہ کیا کہ پاکستان چین ساتھ ساتھ رہیں گے، وہ ازلی فیصلہ ابدی اہمیت اختیار کرگیا ہے، چائنہ کی ماڈرنائزیشن کا سفر انسانی تاریخ میں اہم سفر ہے، صدر شی جن پنگ کی ملک کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب چائنہ ترقی کرتا ہے تو پھر سب ترقی کرتے ہیں، ترقی کرنے والوں میں پاکستان سب سے پہلے آتا ہے، پاکستان میں بلوچستان سب سے پہلے آتا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے پینے کا پانی ایک گھمبیر مسئلہ تھا، ہم چینی دوستوں کے مشکور ہیں، چینی دوستوں نے یہاں 150بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح بھی کرادیا۔
خبر نمبر5
بانی پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کے دعوے پر عون چودھری کا بیان سامنے آ گیا۔ کہا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعوی اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ، خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے لیے لے کر جاتا رہا، بشریٰ بی بی سے ایک بار نہیں درجنوں بار ملاقات کی ، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے ، بشری بی بی قرآن پر حلف دے دیں کہ سابق چیئرمین پی تی آئی کو نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، خود کو قوم کو لیڈر کہنے والا جھوٹ بولے تو فرض ہے کہ سچ سامنے لائوں، پول کھولے تو انہیں سرشرم سے چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملے گی۔ سابقہ تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آ جائے گا۔
خبر نمبر6
کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ اسپتال میں بیڈز کے اوپر مریض ، نیچے بلیاں ، طبی سہولیات کا فقدان، ریڈیالوجی وارڈ کو تالے ، مریضوں کا رش، مریض زیادہ ، عملہ کم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ اسپتال کا دورہ ، اسپتال کی حالت زار دیکھ کر برہم ، ایم ایس کو تبدیل کرنے کا حکم ، مریضوں نے وزیراعلیٰ کو شکایات کے انبار لگا دئیے چار پانچ بار آ چکے ہیں ڈاکٹرز صرف ٹیکہ لگا کر بھیج دیتے ہیں ، مریضوں اور تیمار داروں کی وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات ، کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ اسپتال کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا، محسن نقوی
خبر نمبر7
تربت میں مبینہ سی ٹی ڈی مقابلے میں ہلاک نوجوان کے لواحقین کا دھرنا آج بھی جاری ، مبینہ مقابلے کی عدالتی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ،
خبر نمبر8
کوئٹہ میں فائربریگیڈز، کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو ایندھن فراہمی بحال نہ ہو سکی ، شہر میں فائر بریگیڈ سروس اور کچرا اٹھانے کا کام معطل، مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر، واجبات کی عدم ادائیگی پر پمپ مالکان نے ایندھن کی فراہمی بند کر دی ۔
خبر نمبر9
کوپ 28میں پاکستان کے لیے ایک اوراعزاز، بلوچستان کی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے فرنٹ لائن کلائمیٹ ایوارڈ جیت لیا۔ سیلاب زدہ علاقوں میں فری طبی کیمپ لگائے ، سیلاب متاثرین کو مفت طبی سہولتیں فراہم کیں ۔ ایوارڈ عالیہ کی طبی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔


