خبر نمبر 1
190ملین پائونڈ کیس نیب ریفرنس سماعت کے لیے منظور، احتساب عدالت نے 6نامزد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، ملزمان میں زلفی بخاری، شہزاد اکبر، فرحت شہزادی ، ضیا مصطفی نسیم اور دیگر شامل ، تحریری حکمنامے کے مطابق جج محمد بشیر نے اٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ سربراہ پی ٹی آئی کو 6دسمبر کو پیش کیاجائے ۔ عبوری ضمانت پر موجود بشریٰ بی بی کو بھی طلبی کا نوٹس بھیجنے کا حکم ، وفاقی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی ۔

خبر نمبر 2

بابر اعوان کہتے ہیں سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں ہے ، فرضی مقدمے سربراہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکنے کے حربے ہیں ، ہائیکورٹ نے واضح طور پر کہا میڈیا کو کوریج کی اجازت ہے ، ہم نے عالمی میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی نہ دینے پر احتجاج کیا، میڈیا سے گفتگو

خبر نمبر 3

الیکشن سے پہلے الیکشن کو متنازع بنا دیا گیا، ایک پارٹی کو بڑی اہمیت وزیراعظم والا پروٹوکول مل رہا ہے ، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے طنزیہ وار ، کہا امید ہے الیکشن کمیشن کو ہوش آئے اور شفاف الیکشن کرائے ۔

خبر نمبر 4
پاک سوزوکی نے اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ کا فیصلہ کرلیا۔ پاک سوزوکی چھوٹے شیئرہولڈرز کے تمام شیئرز واپس خریدے گی۔ پاک سوزوکی مسلسل 3سال سے نقصان میں چل رہی ہے ۔ کمپنی اعلامیہ
خبر نمبر 5
صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس، نیب ریفرنس کی جانچ پڑتال مکمل، احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس سماعت کیلئے بھجوا دیا، نیب لاہور نے پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف 1ارب23کروڑ روپے سےزائد مالیت کا ریفرنس دائر کیا تھا۔