کوئٹہ (ای پی آئی ) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشین کو چمن سے کوئٹہ جاتے ہوئے باب چمن کےقریب لیویز ،پولیس اور ایف سی کی مشترکہ ٹیم دوران چیکنگ فائرنگ ،جوابی فائرنگ میں فرار ہونے کی کوشش ناکام گرفتار کر لیا گیا
تفصیل کے مطابق باب چمن کےقریب لیویز ،پولیس اور ایف سی کی مشترکہ ٹیم معمول کی چیکنگ پر تھی کہ اس دوران منظور پیشن کا قافلہ وہاں سے گزرا، قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو قافلے میں شامل افراد نے اپنی گاڑیاں روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھا دیں اور فائرنگ کر دی ۔
جس پر اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے منظور پشین کی گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی گئی۔
تاہم منظور پشین اور ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جنھیں بعد ازاں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک گودام سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔واقعے کا مقدمہ منظور پشین کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔