خبر نمبر 1
پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس، نیب ریفرنس کی جانچ پڑتال مکمل، احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس سماعت کیلئے بھجوا دیا، نیب لاہور نے پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف 1ارب23کروڑ روپے سےزائد مالیت کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
خبر نمبر2
الیکشن سے پہلے الیکشن کو متنازع بنا دیا گیا، ایک پارٹی کو بڑی اہمیت وزیراعظم والا پروٹوکول مل رہا ہے ، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے طنزیہ وار ، کہا امید ہے الیکشن کمیشن کو ہوش آئے اور شفاف الیکشن کرائے ۔
خبر نمبر3
بابر اعوان کہتے ہیں سائفر کیس کوئی کیس ہی نہیں ہے ، فرضی مقدمے سربراہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکنے کے حربے ہیں ، ہائیکورٹ نے واضح طور پر کہا میڈیا کو کوریج کی اجازت ہے ، ہم نے عالمی میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی نہ دینے پر احتجاج کیا، میڈیا سے گفتگو
خبر نمبر4
کےالیکٹرک اور دیگر بجلی کمپنیوں کے خلاف اوور بلنگ پر کارروائی کا فیصلہ،بجلی کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ پر نیپرا کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کی تھیں، اس تحقیقات میں بجلی کمپنیوں کی جانب سے ایوریج بل بھیجنے کے ساتھ ساتھ 30 دن سے زائد کی بنیادوں پر بلنگ کرنے کا انکشاف ہوا۔نیپرارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 دن سے زائد کی بنیادوں پر بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثرہوئے۔ خراب میٹرز بروقت تبدیل نہ کرنے کے سبب بجلی کمپنیوں نے ایوریج بل بھیجے۔