خبر نمبر1

پشاور کے ورسک روڈ پر بارودی موادکا دھماکہ علاقہ لرز اٹھا تین بچوں سمیت چار افراد زخمی قریبی عمارت اور کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے زخمی بچوں کی عمریں سات سے 10 سال کے درمیان ہیں ایس پی ورسک کے مطابق دھماکہ نجی بینک اور سکول کے قریب ہوا چار کلو تک بارودی مواد سیمٹ بلاک میں چھپایا گیا تھا قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری۔۔۔

خبر نمبر2

اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی شمال غزہ کو نیست و نابود کرنے کے بعد جنوبی غزہ کا رخ کر لیا صیہونی فوج کے بدترین زمینی اور فضائی حملے خان یونس اور گردو نواح میں درجنوں عمارتیں تباہ دو سکولز بھی بمباری کے نشانہ بنے ہیں اندرپناہ لیے 50 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید تین روز میں ہزار کے قریب اموات جنوبی غزہ کے ہسپتال بھی لاشوں سے بھر گئے اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی ترجمان اسرائیلی فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی سرزمین میں ہر جگہ حماس کا پیچھا کریں گے ادھر القسام برگیڈ کا مزاحمت اور جوابی حملوں میں اسرائیل کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعوی دو فوجی مارے گئے اسرائیلی بمباری کر کے غزہ کی سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر دیا ۔۔۔
خبر نمبر3
اسرائیل کی جنوبی غزہ پر چڑھائی فائبر کیبل بھی کاٹ دی فون اور انٹرنیٹ سروس بند پوری غزہ کی پٹی میں مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ مصر نے رومنگ سروسز فراہم کرنے سے انکار کر دیا ریڈ کریسنٹ کے مطابق ٹیلیکام بلیک آٹ کی وجہ سے امدادی ٹیم سے رابطہ ختم ہو چکا جانی نقصان کے اعداد و شمار اور حملوں سے تباہی کی تفصیلات نہیں مل رہی دوسری جانب اسرائیل کا حماس کی سرنگوں میں سمندری پانی چھوڑنے کا منصوبہ سینکڑوں پمپس تیار۔۔۔

خبر نمبر4

ترکیہ کا غزہ کے قصاب نیتن یاہو پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا اعلان ترک صدر کا اسلامی تعاون تنظیم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کا اس وقت غزہ کا دفاع اسلام کے دفاع کے مترادف ہے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کیوبا کے صدر بھی بول پڑے فوری جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے شرائط آسان بنانے کا مطالبہ کر دیا ایران اور کیوبا کے صدور کی تہران میں ملاقات ہوئی۔۔۔

خبر نمبر5

فلسطین کے حق میں برطانیہ اور یورپ میں سخت سردی کے باوجود مظاہرے جاری اسرائیل سے جنگ بند کرنی اور فلسطینیوں کی امداد بحال کرنے کا مطالبہ ادھر دنیا بھر میں اسرائیلیوں کے خلاف نفرت بڑھ گئی نیتن یاہو نے بیرون ملک رہنے والے اسرائیلیوں کو سفری وارننگ جاری کر دی عرب سمیت 80 ممالک میں اسرائیلی شہریوں کی شناخت ظاہر نہ کرنے کا مشورہ۔۔

خبر نمبر6

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلیت سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا کیس کو ختم ہو جانا چاہیے ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پی ٹی آئی کے سرٹیفیکیٹس جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔

خبر نمبر7

نون لیگ کے پارلیمانی بورڈ کی آج پھر بیٹھک قائد نون لیگ نواز شریف سابق وزیراعظم شہباز شریف سینیئر نائب صدر مریم نواز سمیت پارٹی رہنما موجود آج ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے گزشتہ روز نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی خیبر پختون خواہ میں اتحاد کے متعلق تجاویز دیں کہا جہاں جس پارٹی کا امیدوار مضبوط ہوگا دوسری جماعت اس کی حمایت کرے گی بلوچستان اور سندھ میں بھی مل کر چلنے کا عندیہ۔۔۔
خبر نمبر8
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے سابق صدر سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماں کی ملاقات سیاسی صورتحال اور الیکشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال۔۔۔
خبر نمبر9
سندھ میں حلقہ بندیوں اور صوبائی الیکشن کمشنر پر تحفظات ایم کیو ایم کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی حیدرآباد سکھر نواب شاہ اور میر پور خاص کے حلقہ بندیوں کی شکایت بھی کر جائے گی ادھر ایم کیو ایم کے ساتھ جی ڈی اے نون لیگ اور آئی پی پی کے بھی حلقہ بندی پر تحفظات معاملات پر غور کے لیے پانچ جماعتوں نے مشترکہ اجلاس بلا لیا۔۔۔
خبر نمبر10
سندھ میں سسٹم خرابیاں دور کر کے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے رہنما نون لیگ کھیل داس کوہستانی کی پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو بلدیاتی اداروں کے سرکاری فنڈز پیپلز پارٹی کے الیکشن مہم پر خرچ ہونے کا الزام بھی لگایا کہا پیپلز پارٹی نے سندھ کو نو سال سے نو گو ایریا بنایا ہوا ہے اب نواز شریف کی قیادت میں ہمارا اتحاد ان کو سرپرائز دے گا۔۔۔
خبر نمبر11
الیکشن کمیشن کی سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری ڈیپٹی سیکرٹری سروسز کا حکومت سندھ کو خط 17 افسران کے تبادلے کے اجازت دے دی الیکشن کمشنر نے دوافسران کے تبادلے کی درخواست مسترد کر دی۔۔۔
خبر نمبر12
الیکشن ڈیوٹی کے لیے 277558 اہلکاروں کی کمی الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا پولیس اور رینجرز کی نفری کی کمی پوری کرنے کے لیے فوج کی خدمات لی جائے الیکشن کمیشن کا سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ سات دسمبر تک رپورٹ طلب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں پولیس کے پاس تین لاکھ 28510کی نفری موجود ہے باقی ضرورت پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے ذریعے پوری کی جائے۔۔۔
خبر نمبر13
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر ممبر پی ٹی آئی راجہ طاہر نواز نے درخواست میں کہا کہ ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کروائے گئے جو پارٹی آئین کے مطابق نہیں تھے ادھر تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا بھی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ آج الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے۔۔۔
خبر نمبر14
اور لاہور سمیت پنجاب میں سموگ اور دھند کی آمیزش حد نگاہ متاثر فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی بدقسمتی سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ڈھاکہ دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر محکمہ موسمیات کے مطابق فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں صبح کے اوقات میں دھند کی شدت مزید بڑھ گئی۔۔۔