خبر نمبر 1
52 واں یومِ شہادت، پاک فوج کا میجر اکرم شہید نشان حیدر کو شاندار خراج عقیدت پیش،آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجراکرم نے 1971 کی جنگ میں دہلی کے محاذ پر دشمن کے حملوں کو پسپا کیا، میجر اکرم کی مزاحمت نے بھارتی فوج کو مادر وطن کےایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیا۔خیال رہے میجر ملک محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو کھاریاں کےگاؤں ڈنگہ میں پیداہوئے ، میجر محمد اکرم کے خاندان کے بیشتر افراد کا تعلق فوج سے ہونے کے باعث ان کو دلیری وراثت میں ملی تھی۔میجر محمد اکرم نے1961 میں فوج میں شمولیت اختیارکی اور 4 فرنٹئیر فورس رجمنٹ کا حصہ بنے اور 1970میں میجرکےرینک پر فائزہوئے۔سال 1971میں بھارت نےمشرقی پاکستان میں دہشتگردی کیلئےمکتی باہنی کےدہشتگردوں کی تربیت کاآغازکیا اور پاک فوج کے بہادرسپاہیوں نے بھارتی سازش اور دہشت گرد کارروائیوں کا دلیری سے مقابلہ کیا۔
خبر نمبر 2
اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ،اکبر ایس بابر آج پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات نہیں الیکشن تھی جو کہ غیر آئینی طریقے سے کی گئی ہے۔خیال رہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، جس میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔بعد ازاں تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروادی ہیں اور الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
خبر نمبر 3
الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرانے کی 17 درخواستیں موصول ہوگئیں ، ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کی درخواستیں سننے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے6 دسمبر کو درخواستیں سننے کا امکان ہے۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دائر درخواستوں میں الیکشن ملتوی کرنے کی وجہ صوبے کے کئی اضلاع میں سیکیورٹی مسائل اور برف باری کو قرار دیا گیا ہے۔
خبر نمبر 4
پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں معاشی واقتصادی ترقی کیلئے کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے علاقے سام کے مکینوں کو بہتر معاشی واقتصادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید طرز کی مارکیٹیں تعمیر کی گئی ہیں۔پروجیکٹ میں 70 سے ذائد دکانیں شامل ہیں، جن میں روزمرہ زندگی کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔پاک فوج علاقہ میں معاشی واقتصادی بحالی کے علاوہ علاقے کے لوگوں کیلئے دیگر شعبوں بشمول سیاحت اور زراعت پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
خبر نمبر 5
کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کا اسمگل شدہ اشیا اور درآمدات کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔کسٹمز انٹیلی جنس انویسٹی گیشن کراچی نے اربوں روپے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور رواں مالی سال کے 5 مہینوں میں 10ارب پچا س کروڑ سےزائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا پکڑی گئیں۔انڈر انوائسنگ اورمراعات کے غلط استعمال کے خلاف کارروائیوں سے 5 ارب40کروڑ ریونیوحاصل ہوا اور 5 ماہ میں 5 ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کیں۔
خبر نمبر 6
بھارت نے حال ہی میں آسٹریلیا کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست دی ہے تاہم میتھیو ہیڈن کے تبصرے نے آخری میچ کا نتیجہ مشکوک بنا دیا ہے۔بھارت نے حال ہی میں آسٹریلیا کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔ آخری میچ میں میزبان انڈیا 160 رنز کے کم ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا اور کینگروز کو 6 رنز سے ہرایا تاہم میچ میں کمنٹری کرنے والے سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن کے تبصرے نے میچ کے نتیجے کو مشکوک بنا دیا ہے۔آخری میچ میں کمنٹری کے دوران بھارت کی جیت پر میتھیو ہیڈن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امپائر نے آخری اوور میں دو بار اپنا کام کیا ہے۔مذکورہ میچ میں آخری اوور تنازع کا شکار ہوا تھا کیونکہ کچھ فیصلوں سے بھارت کو فائدہ ہوا تھا۔ آخری اوور کرانے والے ارشدیپ نے میتھیو ویڈ کو باؤنسر کرایا جو ان کے سر سے کافی اوپر سے گزرا لیکن حیران کن طور پر امپائر سے اس کو وائٹ بال قرار نہیں دیا۔اس موقع پر کمنٹری باکس میں موجود میتھیو ہیڈن نے کہا کہ یہ یقینی طور پر سر سے بہت اوپر سے بال گزری اور اس کو وائیڈ دیا جانا چاہیے تھا۔