پشاور(ای پی آئی )عام انتخابات سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے آئندہ سماعت پر انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا۔

تفصیل کے مطابق الیکشن سے متعلق کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ الیکشن کا اعلان ہوا ہے، الیکشن کمیشن شیڈول پیش کرے،

وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ بغیر شیڈول کے الیکشن نہیں ہوتا، شیڈول بھی آ جائے گا ۔

جسٹس ارشد علی نے کہاکہ الیکشن شیڈول تو 54روز پہلے آتا ہے،8فروری سے پہلے دن گن لیں کب آتا ہے،

وکیل درخواستگزار نے کہاکہ 13دسمبر تک الیکشن شیڈول آنا چاہئے،عدالت نے کہاکہ سب کو اعتماد ہے، لگتا ہے وکیل درخواستگزار کو اعتماد نہیں،وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے کہاکہ اللہ خیرکرے گا،

عدالت نے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا۔