خبر نمبر1
عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑ روپے جاری ہو گئے وزارت خزانہ کی تصدیق اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جا چکے بجٹ میں الیکشن کمیشن کے لیے الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔۔۔
خبر نمبر2
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف ممبر پی ٹی آئی راجہ طاہر نواز نے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی بانی رکن اکبر ایس بابر نے بھی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کر دیے۔۔۔
خبر نمبر3
نون لیگ کے پارلیمانی بورڈ کی بیٹھک نواز شریف شہباز شریف مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنماں کی شرکت آج ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے لاہور میں شہباز شریف سے نون لیگ بلوچستان کے صدر جعفر خان مندو خیل کی ملاقات تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت شہباز شریف بولے دوبارہ حکومت ملی تو بلوچستان کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔۔۔
خبر نمبر4
پی ٹی آئی کے پاس امیدوار نہیں جعلی سروے کرائے جا رہے ہیں رہنما نون لیگ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی ایسی ہے جس کا لیڈر منشور اور الیکشن جعلی ہے نون لیگ کے خلاف پروپگینڈے میں ان کو منہ کی کھانا پڑی جاوید لطیف بولے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے چار سال میں معیشت کا بیڑا غرق کیا وہ جیل میں بیٹھ کر بھی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہا ہے پیپلز پارٹی نے جو کچھ سندھ کی عوام کے ساتھ کیا آٹھ فروری کو جواب دینا پڑے گا۔۔۔
خبر نمبر5
کیا شمالی کیا جنوبی غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہ رہی اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی میں کوئی کسر نہ چھوڑی شمالی غزہ کی تباہی کے بعد جنوبی غزہ پر بدترین زمینی اور فضائی حملے خان یونس شجاعیہ بیت الاحیہ اور رفاہ میں درجنوں عمارتیں تباہ دو سکولز پر بھی بمباری 50 سے زائد پناہ گزین شہید تین روز میں ایک ہزار کے قریب اموات جنوبی غزہ کے ہسپتال میں لاشوں سے بھر چکے فلسطینی سپریم کورٹ کی عمارت کی تباہ کر دی گئی اسرائیلی فوج نے فائبر کیبل پھر کاٹ دی وہ وقت دور نہیں جب اپ سب کا احتساب ہوگا اپنے بچوں کی موت پر غمزدہ فلسطینی خاتون کی عرب ممالک کو للکار۔۔۔
خبر نمبر6
اسرائیلی فوج کی طرف سے لڑتے ہوئے برٹش نوجوان بن یامین بھی ہلاک لیبر پارٹی نے معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھا دیا برطانی وزیر کا جواب دینے سے انکار۔۔۔
خبر نمبر7
ریڈ کراس نے غزہ کی صورتحال کو عالمی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار دے دیا صدر مرجانا ایگر کا کہنا ہے کہ غزہ میں بہت تکلیف دہ مناظر ہیں کسی کے بچے مر چکے تو کسی کے والدین لوگوں کی اکثریت اپنے اعضا کھو چکی زخمی بچوں کی مرہم پٹی اور دلاسہ دینے والا کوئی نہیں مسئلے کا انسانی اور سیاسی حل بھی تلاش کرنا ہوگا اقوام متحدہ نے صورتحال کو جہنم سے تشبیہ دے دی ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈ روس کا عالمی ادارہ صحت کے گودام خالی کرنے کا حکم واپس لینے کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر8
بوہرا جماعت کے سربراہ ڈاکٹر مفضل سیف الدین کے لیے نشان پاکستان کا اعزاز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے معزز مہمان کو نشان پاکستان عطا کیا منظوری آئین کے آرٹیکل 259 کی شق دو اور اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت دی گئی۔۔۔
خبر نمبر9
ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنا تو جلدی کریں یکم جنوری سے پیس 60 روپے کے بجائے ایک ہزار روپے ہوگی پنجاب حکومت نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافہ منظور کر لیا ایل ٹی وی ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس فیس بھی بڑھے گی ادھر بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر پولیس کی پکڑ دھکڑ بھی جاری۔۔۔
خبر نمبر10
گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹ اور خصوصی ناموں والی پلیٹ لگانے پر سندھ ہائی کورٹ برہم جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ کوئی قانون کسی کو گاڑی پر سینٹر ایم این اے اور ممبر بار کونسل لکھنے کی اجازت نہیں دیتا ایسا لگتا ہے شہر میں ٹریفک پولیس ہے ہی نہیں۔۔۔
خبر نمبر11
بھارت میں سمندری طوفان میں میچونگ سے تباہی چنئی میں سڑکیں زیر آب گاڑیاں ریلے میں بہ گئیں حادثات میں آٹھ اموات متعدد لاپتہ معاملات زندگی معتل ہو گئے طوفان آج آندھرا پردیش اور تامل ناڈو سے ٹکرائے گا گرا چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ جاری۔۔۔
خبر نمبر12
برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کریک ڈان کا آغاز ہنر مند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26200 سے بڑھا کر 38700پاونڈ کر دی گئی ہیلتھ اور سوشل ورکر زیادہ تنخواہ کی حد سے استثنا ہوں گے بیرونی ہندر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت نہیں ہوگی غیر ملکی طلبہ بھی قریبی عزیزوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔۔۔
خبر نمبر13
لاہور کے جیلانی باغ میں سالانہ گل دادی نمائش کا آغاز سات روزہ سالانہ نمائش میں 35 ہزار سے زائد پودوں اور پھولوں کی منظر کشی شہریوں کے لیے فوڈ کورٹ میوزک شو اور لیزر لائٹ شو کافی انعقاد۔۔۔


