خبر نمبر 1
عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللّٰہ نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس دوران بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف نے اپنا بیان درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں قلمبند کروایا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا خاور مانیکاکے گھر آنا جانا 2015 میں ہو گیا تھا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خاورمانیکاکے بنی گالہ گھر میں 2015 میں آنا جاناشروع کیا، 2015 میں کبھی کبھار، 2016-17 میں خاور مانیکا کے گھرآنا جانا زیادہ ہوگیا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی ہمیشہ خاورمانیکاکی غیرموجودگی میں ان کےگھر آتے تھے،حمد لطیف خاور مانیکا کا گھریلو ملازم ہے اور غیر شرعی نکاح کیس میں عون چوہدری اور مفتی سعید کا بیان قلمبند ہو چکا ہے۔بعدازاں عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لیے اور سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
خبر نمبر 2
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے رہائشیوں کیلئے پنجاب میں داخلے کیلئے ویزا یانو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کرنے جیسی کوئی نئی پالیسی نافذ نہیں کی گئی۔اکتوبر 2023 میں حکومت پاکستان نے تمام بغیر دستاویزات کے رہنے والے غیر ملکیوں کویکم نومبر تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی مہلت دی تھی اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ لوگ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ تک واپس نہ لوٹے تو انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
خبر نمبر 3
اسرائیل غزہ میں حماس کی سرنگوں کو سمندری پانی سے بھرنے پر غور کررہا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ اسرائیل غزہ میں سمندری پانی کو کھینچنے والے پمپوں کے ایک بڑے نظام کا انتظام کررہا ہے، یہ پمپس اس لیے لگائے جارہے ہیں تاکہ غزہ پٹی پر موجود فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے زیر استعمال سرنگوں کو پانی سے بھر سکے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے نومبر کے وسط تک 5 پمپس کو پناہ گزینوں کے کیمپ الشطی کے ایک میل دور تک لگا لیا تھا جو ہزاروں کیوبک میٹر پانی فی گھنٹہ منتقل کرسکتے ہیں اور اس سے سرنگوں میں ہفتوں کے اندر سیلاب آسکتا ہے۔
خبر نمبر 4
سندھ ہائیکورٹ کی کے ایم سی کو غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے کی ہدایت،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے کراچی میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے کے ایم سی کے وکیل سے پارکنگ فیس کے حوالے سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت آپ پارکنگ فیس لیتےہیں؟
خبر نمبر 5
آسٹریلوی وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کی شرکت،پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل کو آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ اعزازی تقریب میں شرکت کی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے علاوہ پرائم منسٹر الیون کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پرائم منسٹر الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان میچ اچھا ہوگا۔
خبر نمبر 6
سندھ ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم،حکومت جا رہی تھی جاتے جاتے ڈپٹی کمشنرز کو اوپن اور بلینک تقرریاں لیٹرز پر سرکاری نوکریاں دینے کا کہہ گئی کہ بندہ آرہا ہے ملازمت کا لیٹر دے دو، کئی ڈپٹی کمشنرز تو چھٹی پر چلے گئے۔ ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفراحمد راجپوت کے ریمارکس، کہا ہم نے سرکاری نوکریوں پر میرٹ اور شفافیت کا خیال رکھنا ہے، پہلے ٹرانسپورٹ کا ادارہ ایس آر ٹی سی ہوا کرتا تھا اسے بھی تباہ و برباد کردیا گیا، ادارے یہی رہیں گے ہم نہیں رہیں گے۔
خبر نمبر 7
عام انتخابات: الیکشن کمیشن کو مزید 17 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری،اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے۔بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا


