خبر نمبر 1
آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیاسی چالوں کا آغاز کر دیا، صوبے کے بڑے الیکٹیبلز سے رابطے شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مشن بلوچستان میں سیاسی جوڑ توڑ شروع کر دی ہے، آصف زرداری اس جوڑ توڑ کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے سردار یار محمد رند، عمر خان جمالی، خالد لانگو، سردار صالح بھوتانی، اور جان محمد جمالی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جنھوں نے دعوت پر غور کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
خبر نمبر 2
بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا کو ‘نشان پاکستان’ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔تقریب میں صدرمملکت نےبوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سید نامفضل سیف الدین کو اعزاز سے نوازا۔بعد ازاں داؤدی بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
خبر نمبر 3
پی آئی اے کی نجکاری کو چیلنج کردیا گیا، عدالت نے درخواست پر فریقین کو 21دسمبر کےلئے نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کو چیلنج کردیا گیا، درخواست میں وزارت قانون ،ایوی ایشن، خزانہ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارنسٹ و ینگ کو فریق بنایا گیا ہے۔جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بتایا جائے پی آئی اے کو تباہ ہونے سے کیسے روکا جائے، نجکاری کمیشن کے توسط سے کی جارہی ہے تو یہ ایک قانونی ادارہ ہے۔بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر فریقین کو 21دسمبر کےلئے نوٹس جاری کردیئے۔
خبر نمبر 4
جلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے اپنی نااہلی کا بوجھ صارفین پرڈال دیا اور کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بھی بھاری بھر کم بلز بھیج دیے۔بجلی کمپنیوں کی جانب سے تیس دن سے زائد بلنگ کا انکشاف ہوا ہے، میپکو نے جولائی میں 57 لاکھ سے زائد صارفین کو 30 دن سے زیادہ کے بل بھیجے۔
خبر نمبر 5
گھریلوجھگڑے پر بد بخت بیٹے نے بہیمانہ تشدد کر کے ماں کے دونوں بازواور ٹانگ توڑ ڈالیں اور چھری سےوالدہ کوزخمی کردیا۔جس کے بعد تشویشناک حالت میں خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بدبخت بیٹا فرار ہوگیا۔ڈی پی او اوکاڑہ نے مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے، پولیس ملزم احمد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔والدہ پر بہیمانہ تشدد نے بیٹی نے کہا کہ ظالم بھائی نے ماں کو معذورکردیا، سزا ضرور ملنے چاہیے۔