لاہور (ای پی ئی )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔

کورٹ رپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم اس بات کی تیاری کر رہے ہیں کہ گیارہ جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیار ہوں اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی ہمارے لوگوں کو اپروچ کیا جا رہا ہے اب تک تین لوگ اس حوالے سے بتا چکے ہیں پرویز الہی اور ہم اتحادی ہیں جنرل باجوہ کے بارے میں انکا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا موقف ہے ، عمران خان نے کہاکہ پرویز الہی ہمیں ہمارے موقف سے ہٹنے کیلیے نہیں کہہ سکتے ہماری لڑائی اسٹبلشمنٹ سے نہیں ہے بلکہ انصاف کے حصول کیلیے ہے چوروں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے اگر اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی الیکشن کرائیں گے ، انہوں نے کہاکہ جنرل باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے ان کے تمام مقدمات ختم ہوگئے لوٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ ختم ہوچکی ہے ملک میں جنگل کا قانون ہے انصاف کی ضرورت امیر کو نہیں غریب کو ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ جنرل باجوہ نے اسٹیٹ پالیسی کیخلاف بیان دیا تھاجب روس جانا تھا تو صبح جنرل باجوہ کو کال کی جنرل باجوہ نے کہا کہ ضرور جانا چاہیے ہمیں کہا جاتا تھا کہ روس کے یوکرائن کے معاملہ پر مذمت کریںہندوستان سمیت متعدد ممالک نے مذمت نہیں کی تو ہم کیوں کرتے امریکہ میں جا کر اس نے مذمت کر دی وہاں جا کر کہہ دیا کہ مجھے نہیں بتایا تھا۔

کورٹ رپورٹرز کے وفد میں محمد وقاص ،عباد الحق ،محمد اشفاق ،ارشد علی ، عبدالرحمان، محمد ہارون ،عابد خان، زین العابدین ،سلمان اعوان شاکر اعوان ،فیصل خان شامل تھے