1
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ۔ ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ، اب اس کیس کو ختم ہو جانا چاہیے ، قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آ گیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دلائل ، آپ درخواستگزار کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ نئے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے ۔ چیف الیکشن کمشنر کا مکالمہ ، آرڈر میں لکھ دیں سابق چیئرمین سزا یافتہ ہیں پارٹٰ کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے ، درخواستگزارکا موقف، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ، چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس،
2
توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کا جیل ٹرائل ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ بدھ کو 12 بجے سنائے گا، وزارت داخلہ نے بانی چیئرمین کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزرات قانون کی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
3
احتجاج ، توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں ضمانتوں کا معاملہ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 11دسمبر تک ملتوی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی نہ ہو سکی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی ،
4
نون لیگ کیساتھ انتخابی اتحاد ہو گیا ہے ، دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں ایسے ماحول میں کیا انتخابی مہم چلائی جا سکے گی ؟الیکشن کے لیے تیار ہیں مگر ہمیں ماحول دیا جائے، جو لوگ وفاداریاں تبدیل کررہے ہیں انہیں زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیاتھا۔ کسی کے لیے راہ ہموار نہیں کی جا سکتی۔ زبردستی اور دھونس سے مسائل حل نہیں ہونگے، امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی گفتگو
5
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملکی معیشت کو مشکل سے نکالا، پی ٹی آئی رہنما خود کہتے رہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، 8 فروری کو ووٹرز ہی فیصلہ کریں گے کہ وہ کس کا انتخاب کرتے ہیں۔ر پاکستانی کے دل میں بانی قائد کیلئے عزت و احترام ہے، پاکستان کے اندر آئین اور شہداء کی حرمت کو پامال کیا گیا۔
6
عام انتخابات کے لیے موزوں امیدواروں کا انتخاب ، نوازشریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ، ہزارہ اور مالا کنڈ میں پارٹی کے لیے موزوں امیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پارلیمانی بورڈ اجلاس میں مریم نواز، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگرپارٹی رہنما شریک ،
7
پی ٹی آئی کا منشور، لیڈر اور الیکشن جعلی ہے ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ ترین شخص ہیں ، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلوانا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے ، جعلی سروے کر کے حقائق کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، قائدین نون لیگ کے خلاف پروپیگنڈا میں منہ کی کھانا پڑے گی۔ باتیں کر کے مکر جاتے ہیں ، سانحہ لسبیلہ پر بھی بیان بازی کر کے انہوں نے ملک دشمنی کی ، عظمیٰ بخاری کی میڈیا ٹاک
8
تمام پارٹیوں سے درخواست ہے الیکشن کو متنازعہ نہ بنائیں ، ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہر ووٹر کی ضرورت ہے ، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے ، الیکشن کمیشن کو ہر صورت غیر جانبدار رہنا ہوگاتاکہ ان پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، ملک کے قومی ادارے کسی ایک جماعت کے نہیں سب کے ہیں ، آئندہ آنے والی حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے ۔ راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو
9
الیکشن ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ، حلقہ بندیوں پر جو عدالت جانا چاہتا ہے جائے، ن لیگ کے پاس کوئی اور راستہ نہیں اس لیے اتحاد میں شریک ہو رہی ہے ، ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کے خلاف ایسے اتحاد بنتے رہے ہیں ، پاکستان میں اکثر بادشاہت کی طرز پر حکمرانی ہوئی ہے ، آپ سے وعدہ ہے ہماری حکومت آئے گی تو وعدے پورے کریں گے، ملک میں جو تھوڑی بہت تبدیلی آئی ہے وہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے آئی ہے ۔ خورشید شاہ کا سکھر میں تقریب سے خطاب
10
ڈاکٹر اختر علی شاہ کی زیر صدارت فیض آباد دھرنا کمیشن کا اجلاس، نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے بیان ریکارڈ کرا دیا، فواد حسن فواد نے 22نومبر 2017کے کابینہ اجلاس کے ابرے میں اپنی معلومات شیئر کیں ، فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر اختر علی شاہ نے فواد حسن فواد سے سوالات کیے ۔
11
پرویزالہٰی کو گھر بحفاظت نہ پہنچانے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے جاری کردیا، ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگی، مستقبل میں دونوں افسروں نے احتیاط کرنے کی یقین دہانی کرائی، عدالت کو مزید کارروائی کی ضرورت نظر نہیں آتی، توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ایک غیر معمولی طاقت ہے۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، پرویزالہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔
12
معیشت میں بہتری کے ثمرات، اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100انڈیکس 462پوائنٹس اضافے سے 62ہزار956کی بلند ترین سطح پر بند، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید گراوٹ، انٹر بینک میںڈ الر 15پیسے سستا، 284روپے 37پیسے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 285روپے 50پیسے پر مستحکم، سونے کے بھائو میں بھی اتار چڑھائو، مارکیٹ میں سونا 4200روپے سستا، 2لاکھ 19ہزار 400روپے فی تولہ ہو گیا۔


