خبر نمبر 1
خاور مانیکا کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کیا ہوگا؟ تحریک انصاف کے بانی سے بدترین جبر کیاجارہا ہے ، تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات سب پارٹیوں جیسے ہیں ، ن لیگ ، پیپلزپارٹی ، جے یو آئی کے عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے ، ان لوگوں کو پی ٹی آئی کے انتخابات پر کیا اعتراض ہے ؟ ن لیگ کہتی ہے اسے 2018کے انتخاب میں اسے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی ہمارا تو دعوی ہے کہ ہمیں تو میدان ہی نہیں ملا،
خبر نمبر 2
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سائفر کیس سب سے کمزور ترین کیس ہے ، لیکن یہ سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں جبر کے وقت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ، اپنی پارٹی سے بھی کہہ رہے ہیں آج ان کے ساتھ ایسا کررہے ہیں کل ہمارے ساتھ ایسا ہوگا، سپریم کورٹ کے 5ججوں کو آدھی رات کو کون طلب کر سکتا تھا؟یہ شہبازشریف نہیں باجوہ کر سکتے تھے، قیدیوں کی وین کو کس نے بلایا باجوہ نے ؟
خبر نمبر 3
بانی پی ٹی آئی کو کابینہ فیصلوں کا پتا نہیں ہوتا تھا، حکومت اعظم خان چلاتے تھے ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک کا انکشاف، کہا بانی پی ٹی آئی رات کو گھر جاتے صبح فیصلے تبدیل کر دیتے ، انہیں شعور ہی نہیں تھا کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے ۔

خبر نمبر 4

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی رہنمائی کے بعد جاری کیےگئے ہیں۔نان فائلرز کو نوٹس بینکوں اور بجلی کے بلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائےگئے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سےکہا گیا ہےکہ وہ فوری طور پرگوشوارے جمع کرائیں۔ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائےگی، دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔ایف بی آر نے اس سال10 لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔

خبر نمبر 5

گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کل اسپتال سے ڈسچارج ہوگی، رضوانہ اسپتال سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھر سرگودھا نہیں جائے گی ، اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کیا جائے گا،رضوانہ 5ماہ جنرل اسپتال لاہور میں زیر علاج رہی ، رضوانہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہے ، رضوانہ پر سول جج کی بیوی نے تشدد کیا تھا،
خبر نمبر 6
کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون بازار میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، لواحقین کا کہنا ہے سلیم کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، ملزم کی فرار کی وڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ،
خبر نمبر 7
لاہور کی ہائوسنگ سوسائٹی میں طالبہ کے قتل کا کیس، عدالت نے ملزم عبدالرحمان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی، دیگر دو ملزمان کی ضمانتوں میں 9دسمبر تک توسیع،