خبر نمبر 1
الیکشن کمیشن کرائے کے درخواست گزاروں کی حوصلہ شکنی کرے ، 2011میں پی ٹی آئی سے نکالے جانے والوں کی درخواست الجھانے کی سازش ہے ترجمان پی ٹی آئی کہتے ہیں تحفظات کے باوجود قانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کی دستاویز جمع کرائی ، بلے کا نشان مزید التوا میں رکھنے کے بجائے پی ٹی آئی کو دیا جائے، پی ٹی آئی کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کی کوششوں سے قوم واقف ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی عمل میں یکساں شرکت ناگزیر ہے ۔ الیکشن کمیشن کے لیے شفاف انتخابات کرانا لازم ہے ۔پی ٹی آئی یا اس کی قیادت کے بغیر شفاف انتخابات عوام قبول نہیں کریں گے ۔
خبر نمبر 2
مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری،اے ٹی سی نے فرخ حبیب، زبیر خان نیازی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ اس کے علاوہ حافظ فرحت، واثق قیوم عباسی، حامد رضا اور امتیاز احمد کے نام بھی شامل ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں درخواست پر سماعت کی۔
خبر نمبر 3
سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کرنے والا غیر ملکی گینگ کو گرفتار ،ایس پی اگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق ملزمان غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے کام کرتے ہیں ، واردات کے بعد غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو اطلاع دیتے تھے ، اور فرار ہو جاتے تھے ۔ ایسے واقعات ہمارے تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہیں ، ملزمان سے وردی اور دیگر سامان برآمد کرلیا،
خبر نمبر 4
دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی پر بات ہو گی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے ۔امیر قطر سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، یو اے ای ، ترکیہ کے صدر سمیت عرب ملکوں کے سربراہ شریک، دبئی میں جاری کوپ 28میں غزہ اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج ، سماجی رہنمائوں نے فلسطینی شہید بچوں کے نام پکارے ، جنگ روکنے کا مطالبہ ، احتجاج میں شریک لڑکی بمباری کے واقعات سناتے ہوئے رو پڑی،
خبر نمبر 5
ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں ٹرانسفر، ریکارڈ آفس کی افتتاحی تقریب، ڈی ایچ اے سٹی ارکان رئیل اسٹیٹ تنظیموں، بلڈرز ایسوسی ایشن نمائندوں کی شرکت، عسکری ، الائیڈ دبئی اسلامک بینک کے کنزیومر بینکنگ سربراہان کی بھی شرکت،کاروباری شخصیات نے ڈی ایچ اے سٹی نے رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کےلیے مثبت اقدام کیا،
خبر نمبر 6
پاکستان آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے بعد ایک اور پروگرام بھی لے گا، اس سلسلے میں نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے آئندہ پروگرام لینے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے بات چیت رواں ماہ سے ہی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔روری میں عام انتخابات کے بعد آنے والی حکومت نئے پروگرام پر عملدرآمد کرے گی، معیشت کی مکمل بحالی کیلئے آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ناگزیر ہے۔وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ منتخب حکومت مالی سال 2024 – 25 کیلئے بجٹ پر کام کا آغاز کرے گی، مالی سال 2024- 25 کا بجٹ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تحت ترتیب دینا ہوگا۔حکام کے مطابق نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے چار ماہ کا وقت ہوگا،آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام موجودہ اقدامات کے بعد معیشت کو مضبوط کرے گا۔
خبر نمبر 7
سندھ ہائیکورٹ فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر برہم، خصوصی نمبر پلیٹس ، پریشر ہارن ، فینسی لائٹس پا کارروائی کا حکم، جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دئیے لینڈ کروز ہو یا آلٹو گاڑی بلا امتیاز کارروائی کرنا ہوگی، کے ایم سی کو غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کی ہدایت، پارکنگ کا قانون ، پارکنگ کی وصولی سمیت دیگر تفصیلات پیش کرنے کا حکم، ڈی آئی جی سے غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کا پلان بھی طلب کرلیا۔