1
اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کا ردعمل، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی آئین اور قانون کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد دستاویز کمیشن میں جمع کر دی ہیں ، الیکشن کمیشن بلے کے نشان کو التوا میں رکھنے ک بجائے اسے پی ٹی آئی کو جاری کرے ، الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کی جانب سے انتشار کے بیج بونے کی حوصلہ شکنی کرے ،
2
بشریٰ بی بی کو نکاح کے دن دیکھنے کا دعوی کرنے والے دیکھ لیں ملازم اور دیگر لوگ کیا کہہ رہے ہیں ، ن لیگ کے جاوید لطیف کا بانی پی ٹی آئی کے نکاح سے پہلے بشریٰ بی بی کو نہ دیکھنے کے بیان پر تنقید، کہا پاکپتن کے لوگ بھولے نہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی رات کب آتے اور صبح کب جاتے تھے؟ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا مرشد سے ملاقاتیں کب سے تھیں یہ صاف ظاہر ہے ، ملک کی خاطر بھید کھولے تو لنکا ڈھاجائے گی ،
3
بجلی 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے۔فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
4
سوئی ناردرن نےگیس137 فیصد مہنگی کرنےکی درخواست دے دی۔سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں دائر کردی ہے۔ سوئی ناردرن نےگیس1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے، سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی2023 سے مانگا ہے، درخواست 24-2023کی ریونیو ضروریات میں کمی پورا کرنےکے لیے دائر کی گئی۔
5
سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہےکہ نیپرا کی انکوائری نےگھپلوں کا انکشاف کر دیا ہے، ڈسکوز سے متعلق رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق مجرمانہ سرگرمیوں کے مترادف ہیں، رپورٹ نے ڈسکوز کے میٹر ریڈنگ سے لےکر بلنگ اور جرمانے تک پر سوالیہ نشان لگادیے ہیں۔پاور فرمز مہنگے بلوں کے ذریعے صارفین کو زندہ درگور کر رہی ہیں،پاور فرمز کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، بجلی کی فراہمی میں اوور بلنگ سب سے بڑی بد دیانتی ہے، نیپرا رپورٹ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 100 فیصد زائد وصولیاں کر رہی ہیں۔ نیپرا رپورٹ کو سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے،کمیٹی مجرمانہ سرگرمی کے خلاف کارروائی تجویز کرے۔
6
غزہ میں عام شہریوں کے لیے محفوظ مقامات یا سیف زونز کا قیام ناممکن ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے ترجمان نے یہ انتباہ اس وقت کیا جب غزہ کی پٹی پر ہر جگہ اسرائیل کی جانب سے بمباری کی جا رہی ہے۔سیف زونز کا قیام ممکن نہیں اور میرے خیال میں حکام (اسرائیلی) بھی اس سے آگاہ ہیں:یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر
7
غزہ کے آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی۔ جنگی اہداف کے حصول کے پابند ہیں، اہداف میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہیں۔ترجمان ایلن لیوی ، کہا ترجمان اسرائیلی حکومت ایلن لیوی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیا کیمپ میں حماس کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر ڈالا۔
8
حیدرآباد کے ماحولیات میںپولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، ضلع میں پولیو مہم کو مزید 2روز کے لیے بڑھا دیا گیا۔


