1
مولانا فضل الرحمان کی امن و امان کے حوالے سے بات بہت حد تک درست ہے۔رفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ سے ٹی ٹی پی فیکٹر کی وجہ سے دہشت گردی میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے لوگوں پر حملے ہوئے، مولانا فضل الرحمان کو کوئٹہ آمد پر تھریٹ بارے آگاہ کیا تھا۔ولانا فضل الرحمان دلیرآدمی تھے رُکے نہیں، انہیں فول پروف سکیورٹی دی، سکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں، الیکشن ایس اوپیز، امن و امان کے حوالے سے اسی ہفتے تمام پارٹیوں سے بات چیت کریں گے، امن و امان ہمارا سبجیکٹ ہے۔
2
ذکا اشرف کا ویمنز ٹیم کی وطن واپسی پر خصوصی تقریب کے انعقاد کا بھی اعلان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے ٹیم کی قیادت کی وہ قابل فخر ہے،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی مرتبہ شاندار کامیابی پر قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
3
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیلی فوج کے حملوں میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہارنے کہا دونوں فریقین عالمی قوانین کا احترام کریں، غزہ میں صورتحال تباہ کن ہے، حملے بند کیے جائیں۔ اسرائیلی فوج ہیلتھ ورکرز، صحافیوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرے، غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے، غزہ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے۔
4
پیپلزپارٹی کا بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی جلسوں کا اعلان،یپلزپارٹی بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں ڈیرے جمائے گی، بلاول بھٹو زرداری دوسری مرتبہ خیبر پختونخوا کے دورے پر جائیں گے۔ بلاول بھٹو کے پی میں وومن کنونشن سے بھی خطاب کریں گے، بلاول بھٹو 7 دسمبر کو شانگلہ اور 9 دسمبر کو تیمر گرہ میں جلسہ کریں گے۔بلاول بھٹو 10 دسمبر کو کوہاٹ اور 12 دسمبر کو پشاور بار سے خطاب کریں گے۔
5
پی آئی اے کی نجکاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے فریقین کو 21 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔درخواست میں وزارت قانون، وزارت ایوی ایشن، وزارت خزانہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارنسٹ وینگ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کو بڑے اور اہم فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔درخواست گزار سمیرا محمدی نے کہا ہے کہ نگران حکومت ازخود کوئی نیا کام نہیں کر سکتی، یہ صرف منتخب حکومت کے کاموں کو مکمل کر سکتی ہے، حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار ہی نہیں، یہ پبلک پرائیویٹ کمپنی ہے۔
6
مرید کے ننگل ساہداں کے قریب موبائل پر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد شاہد سکنہ شکر گڑھ سے ہوئی۔
9
کراچی: مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار، اہلکار بھی زخمی،کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں 2 ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہلکار بھی زخمی ہوا، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، ہلاک ملزم کی شناخت حسن سردار کے نام سے ہوئی، ملزم متعدد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ایس ایس پی کورنگی