1
صوبہ خیبرپختونخوا میں شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے گورنر ہاؤس کرائے پر دیے جانے کا انکشاف ۔گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں شادی کی فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں نوبیاہتا جوڑا گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں فوٹ شوٹ کروا رہا ہے۔گورنر ہاؤس میں شادی کے فوٹوشوٹ کیلئے 30 ہزا روپے میں بکنگ کی گئی۔ذرائع
2
نائیجیریا میں فوج کا غلطی سے شہریوں پر ڈرون حملہ، قریباً 100 اموات،منگل کے روز شمالی کدونا میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے فوجی ڈرون حملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔نائیجیریا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل تورید لگباجا نے ٹنڈون بیری گاؤں کا دورہ کیا اور فضائی حملے پر معذرت کی۔ آرمی چیف نے اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
3
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پورے خطے کے مستقبل کے ساتھ جوا کھیل رہے ہیں وہ خطے کی سلامتی اور مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔منگل کو اپنے قطر کے دورے کے دوسرے دن صدر رجب طیب ایردوان نے 44 ویں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی جس نے خطے کے بڑے مسلم ممالک کو اکٹھا کیا ہے۔اس سربراہی اجلاس میں فطری طور پر فلسطین اسرائیل تنازعہ پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس بات پر غور کیا گیا کہ مسلم، عرب دنیا اور عالمی برادری عام طور پر اسرائیل کے مظالم کو روکنے کے لیے کیا کر سکتی ہے۔
4
اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری، انٹرنیٹ سروس بھی بند،فلسطینی ٹیلی کام کمپنی کے مطابق غزہ کی پٹی پر مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ ہے جب کہ مصر نے رومنگ سروس فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔غزہ میں ہنگامی امداد کی سرگرمیاں بند ہونے کا خدشہ،ٹیلی کام بلیک آؤٹ کی وجہ سے ٹیموں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔جانی نقصان اور حملوں سے ہونے والی تباہی سے متعلق تفصیلات نہیں مل سکیں گی۔ہلا ل احمر
5
ہندوستان کے حالیہ انتخابات میں جنوبی ریاستوں نے مودی سرکار کو مسترد کردیا۔ہندوستان کے حالیہ انتخابات میں جنوبی ریاستوں نے مودی سرکار کو مسترد کردیا، 2018 کے پبلک افیئر انڈیکس کے مطابق ہندوستان کی 5 بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستوں میں 4 جنوبی ریاستیں شامل ہیں۔
6
بجلی مہنگی ہونے کے باوجود گردشی قرضے میں اضافہ، پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ اکتوبر 2023 تک بڑھ کر 2611 ارب روپے پر پہنچ گیا، صرف اکتوبر2023 کے 1 ماہ میں سرکلر ڈیٹ میں 74 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جولائی تا اکتوبر2023 پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 301 ارب روپے بڑھا، اکتوبر2023 تک پاور پروڈیوسرز کے واجبات 1750 ارب روپے ہو گئے۔