اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا

جو کہ آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنایا