خبر نمبر 1

توشہ خانہ کیس، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔یاد رہے کہ 13 ستمبرکو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 21 اکتوبرکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی اور 13 ستمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خبر نمبر 2
لاہور میں رہنما ن لیگ عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پراپیگنڈا میں پی ایچ ڈی کی ہے، ہم نے 2300 اکاؤنٹس کو سرچ کیا تو 1700 پی ٹی آئی کے تھے ، فیک اکاؤنٹس چلانے سے پہلے ان کی تصاویر تو تبدیل کردیتے، ٹوئٹر پول کسی کے بھی حق میں کرواسکتے ہیں ۔جھوٹے پول کروانے کی روایت بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈالی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے نہ عدت پوری کی نہ مدت پوری کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کاایک کے بعد ایک کیس ثابت ہورہا ہے۔ہ 190ملین پاؤنڈز کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے، 190ملین پاونڈز سکینڈل ملکی تاریخ کا سب سےبڑا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملکی تاریخ کا بدترین وزیراعظم تھا، ہمارے اوپر جب مشکل وقت تھا تو کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی۔عطا اللہ تارڈ نے اہم دستاویزات کیساتھ انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ جان برکس کے نام سے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، ٹویٹر اکاؤنٹ پر جینز بش کی تصویر لگائی ، 2017میں پی ٹی آئی کی ٹیم نے یہ اکاؤنٹ بنایا، یہ اکاؤنٹ 2022میں فعال کیا گیا، جوزیف گوبیل زندہ ہوتا تو پاکستان ہجرت کرکے انکے ہاتھ پر بیعت کرتا۔
خبر نمبر3
القادر ٹرسٹ 190ملین پائونڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہو گی۔
خبر نمبر4
مسلم لیگ ن کی الیکشن کی تیاریاں، مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس، مریم نواز،اسحاق ڈار، احسن اقبال اور پارٹٰ کے مرکزی و صوبائی عہدیدار شریک، بلوچستان میں پارٹی کیلئے موزوں امیدواروں کا چنائو ہوگا۔
خبر نمبر5
نوازشریف کو سزا دینے والے نے گھر آکر معافی مانگی، نوازشریف الیکشن لڑیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم کاحلف اٹھائیں گے، نارووال میں پارٹی ارکان کے درمیان ناراضی ایک حلقے کی وجہ سے ہے، شاہد خاقان عباسی نے کبھی ناراضی کااظہار نہیں کیا۔ رہنما ن لیگ رانا ثناء اللہ کی میڈیاٹاک

خبر نمبر6

حق مہر کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کرسکتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا، غیر ضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے۔ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر میں تاخیر پر خاوند پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

خبر نمبر7

ڈالر کے مقابلے روپیہ مسلسل تگڑا، سٹاک مارکیٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم،رواں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں کے ایس ای 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے کے بعد 63 ہزار 291 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نے کاروبار کے اختتام سے چند منٹ پہلے کاروباری دن کی اور اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 پوائنٹس بنائی تھی جبکہ بازار میں کل 76 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب85 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
خبر نمبر8
جسٹس اعجاز الاحسن کی جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج کردی گئی۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی جگہ دوسرے سینئر جج کو سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بنایا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو جسٹس مظاہر کے خلاف شکایت سننے والی کونسل سے الگ ہونا چاہیے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کا سپریم جوڈیشل کونسل میں ممبر رہنا آئین کے آرٹیکل 10 اے اور 9 کے خلاف ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کا جوڈیشل کونسل کا حصہ رہنا مفادات کے ٹکراؤ اور شفافیت کے اصول کے خلاف ہے۔اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے اور درخواست کے ساتھ سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مقدمے کی آرڈر شیٹ بھی منسلک ہے۔
خبر نمبر9
اے ڈی بی نے مستحکم گروتھ اور ڈویلپمنٹ کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی،اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر امپرووڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارمز پروگرام کے لیے منظور کیے گئے ہیں جبکہ ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کی گئی ہے۔ منصوبوں کے تحت مقامی وسائل کو متحرک بنانے، سیلاب سے متاثر ہونے والے سکولوں کی بحالی اور فوڈ سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پیداوار بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔پاکستان کو ملنے والی فنانسنگ گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اثرات سے نکلنے اور واپس طویل المعیاد ترقی کی راہ پر آنے میں مدد ملے گی۔
خبر نمبر10
اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری، ایک روز میں مزید 110 فلسطینی شہید،عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے دیرالبلاح کے رہائشی علاقے میں فضائی حملے میں 50 افراد شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی طیاروں نے 3 خاندانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔غزہ شہر کے 35 میں سے 26 ہسپتال مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں ، اسرائیلی ٹینکوں نے ایمبولنسوں پر بھی حملے کیے ہیں ، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر فاسفورس بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ان یونس شہر کو مکمل گھیرے میں لے لیا گیا ہے ، ہرزی حلیوی کاکہناہےکہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فورسز کےحملے شمالی غزہ کو محفوظ بنانے کےلیے ہیں۔
خبر نمبر11
مہنگائی کے ستائے شہری لرنر ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے پر پھٹ پڑے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربا اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یکم جنوری سے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 60 روپے نہیں ایک ہزار روپے ادا کرنا پڑے گی، ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس کی فیسوں میں بھی اضافہ ہو گا۔یکم جنوری سے قبل کی درخواستوں پر ڈرائیونگ لائسنس موجودہ فیس پر بنائے جائیں گے۔ نومبر میں 2 لاکھ 80 ہزار 518 نئے لرنرپرمٹ جاری کیے گئے، 19 ہزار 761 شہریوں نے نئے لائسنس بنوائے جبکہ 18 ہزار 312 شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔ٹریفک پولیس حکام