خبر نمبر 1
گھریلو تشدد کی شکار رضوانہ اسپتال سے ڈسچارج، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد،رضوانہ نے صحتیابی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، سب نے میرا بہت خیال رکھا، پہلے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن ڈاکٹروں اور نرسوں نے میرا بہت خیال رکھا۔
2
اسرائیلی وزیراعظم کا جنگ کے بعد غزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان،حماس کے ساتھ جنگ ​​ختم ہونے کے بعد اسرائیلی فوج ہی غزہ کی سکیورٹی کا کنٹرول جاری رکھے گی۔نیتن یاہو نے کسی غیر ملکی فورس کو یہ ذمہ داری سونپنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کاکنٹرول کسی بین الاقوامی فورس کو نہیں دیں گے، تنازع ختم ہونے کے بعد اسے ‘فوج کے بغیر ملک بنانا چاہیے۔
3
شعیب شاہین کا این اے 46 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان،عام انتخابات میں اسلام آباد کے حلقے این اے 46 سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ترجمان اور ممبر کمیٹی شعیب خان، کہا کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کےعلاوہ وکلا کی بڑی تعداد کو ٹکٹیں دی جائیں گی، ٹکٹ کےلیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے۔
4
چیف جسٹس کا 2013 میں بطور ہائیکورٹ جج جسٹس منیب کے فیصلے پر اظہار حیرت،ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا سپریم کورٹ نے ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 کا سیکشن 3 اے 2011 میں درست قرار دیا، 2013 میں سندھ ہائیکورٹ نے اسی نوٹیفکیشن کو غیر آئینی کیسے قرار دیا؟ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ کیسےکالعدم قرار دے سکتی ہے؟
5
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دیدی۔ 30 کروڑ ڈالرکے پروگرام کے ذریعے ٹیکس وصولی بڑھائی جائےگی، ٹیکس اصلاحات، حکومتی اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری بڑھانےکے اقدامات کیے جائیں گے۔ قرض سے مختلف شعبوں میں تین منصوبے مکمل کیے جائیں گے، امداد ٹیکس وصولی بڑھانے، سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی اور زرعی پیداواربڑھانےکے منصوبوں پربھی خرچ ہوگی۔اعلامیہ
6
حکومت کا نان فائلرز کے بجلی کنکشن کاٹنے کا فیصلہ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی ٹیم کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی ٹیم کے ورچوئل مذاکرات میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں سے ٹیکس کی وصولی پر تبادلہ خیال ہوا۔
7
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین پر قابض حکام نے تمام انسانی اقدار کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اسرائیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گلف کوآپریشن کونسل کے 44 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے سلامتی کونسل سے اسرائیل کومذاکرات کی میزپرواپس لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی، مکمل جنگ بندی کا متبادل نہیں ہو سکتی۔
8
حماس کے راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 24 ٹینک تباہ،حماس کے القسام بریگیڈ نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر راکٹ برسا دیے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ 24 اسرائیلی ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ اس کے علاوہ اسنائپرز کی فائرنگ سے 8 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔حماس کے حملوں میں 2 میجرسمیت 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج کی تصدیق
9
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہےکہ طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی بنا دیا ہے۔ نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پرجوہانسبرگ میں خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ 2 سال پہلے تک افغانستان میں عورتیں کام کرتی تھیں، وزارتوں پر بھی فائز تھیں، کرکٹ اور فٹبال کھیلتی تھیں، بچیاں اسکول جاتی تھیں، سب کچھ بہترین نہ ہونے کے باوجود پیشرفت ہورہی تھی۔