لاہور (ای پی آئی )عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس کی انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 47 ملزمان کی ویڈیو لنک پر حاضری عدالت نے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی
تفصیل کے مطابق 9 مئی کو عسکری ٹاور پر حملہ کر کے جلاؤ گھیراؤ پر تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کی سماعت۔
دوران سماعت گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 47 ملزمان کی ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کروائی گئی
دوران سماعت وکلاء کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ خدیجہ شاہ کی جانب سے ویڈیو لنک حاضری کے دوران عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ وکیل سے ملکر اپنا وکالت نامے پر دستخط کرانا چاہتی ہوں
عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کےلئے اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی


