اسلام آباد (ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ،سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور فواد چویدری کا ٹرائل جیل میں ہوگا .سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی
الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین پاکستان پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہو گا.
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامی رپورٹ تیار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔


