خبر نمبر 1
نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس، جواب طلب،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواستوں میں الیکشن کمیشن اور ڈی لیمیٹیشن کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں گوجرانوالہ اور لاہور سے دو حلقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔
2
لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کے اختیارات کم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری سردار شمین گل کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔
3
پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر ، پاکستان کے عام انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر پاکستان کے عام انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، آزادجموں وکشمیر کے عوام نے میاں محمد نوازشریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا ہے، کارکنوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
4
بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنیوالی دکانیں سیل کرنے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری عنیزہ آصف کی درخواست پر سماعت کی جبکہ بیرسٹر عزت فاطمہ نے درخواست گزار کی طرف سے دلائل دیئے۔عدالتی حکم پر واسا، ایل ڈی اے، سمیت اداروں کے افسران پیش ہوئے۔عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر کو بھی درخواست میں فریق بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ آئندہ سماعت پر واسا، ایل ڈی اے سمیت اداروں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔
5
میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔یجر شبیر شریف واحد شخصیت ہیں جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرأت کے اعزازات سے نوازا گیا۔میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1947ء کو گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، 1964ء میں 21 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔