خبر نمبر1
عام انتخابات سے پہلے سیاسی منظر نامے میں بڑی پیشرفت نواز شریف چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے مریم نواز شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ بھی ہمراہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا دو رہنماں کے درمیان 15 سال بعد ملاقات ہو رہی ہے۔۔۔
خبر نمبر2
نواز شریف سہاروں کی تلاش میں ہیں کبھی سندھ تو کبھی بلوچستان جاتے ہیں پہلے ہی ایک لاڈلے کو بھگت چکے دوسرے کو نہیں بھگت سکتے پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کی تنقید کچھ جماعتیں سردی اور امن و امان کا بہانہ بناتی ہیں ہم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ لڑی ملک میں امن لائے اس بیماری کو ملک میں لانے والوں کا حساب کتاب کرنا ہوگا۔۔۔
خبر نمبر3
الیکشن بروقت اور شفاف ہوں گے پی ٹی آئی پر کوئی قانونی قدغن نہیں انتخابی نتائج بتائیں گے کہ کون کتنا مقبول ہے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی فی الوقت الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہیں کسی پر ریاستی جبر نہیں ہوا لوگ خود تحریک انصاف چھوڑ کر جا رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر4
توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے سابق چیئرمین پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا الیکشن کمیشن 13 دسمبر سے کیس کی سماعت کرے گا توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔۔۔
خبر نمبر5
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت کا ریکارڈ اثاثہ جات ریکوری یونٹ سے غائب ریکارڈ شہزاد اکبر اور ضیا المصطفی نسیم کے پاس تھا جسے سیاہ کاریاں چھپانے کے لیے غائب کیا گیا 190 ملین پانڈ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں سنگین انکشافات سیٹلمنٹ سے پہلے ملک ریاض کی شہزاد اکبر کے ہمراہ سابق وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق این سی اے کو بتایا گیا کہ پاکستان میں اس جائیداد پر کاروائی نہیں ہو سکتی تاثر دیا گیا کہ بحریہ ٹان کے خلاف اب کوئی تحقیقات نہیں چل رہی رپورٹ کے مطابق شہزاد اکبر کابینہ سے منظوری کے لیے بائے ہینڈ سمری وزیراعظم ہاس لائے۔۔۔
خبر نمبر6
190 ملین پانڈ سکینڈل ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا کہ یہ حکومت کا پیسہ تھا القادر ٹرسٹ کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے لیگی رہنما تارڑ کا مطالبہ کہا ملک ریاض کہاں ہیں کیوں پیش نہیں ہوتے جان بروکس کے نام سے فیک اکانٹ سے پی ٹی آئی کا جھوٹا پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے کرپشن سے متعلق سروے میں جیمز بش کی تصویر لگانے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔
خبر نمبر7
حق مہر شرعی تقاضہ خاتون جب بھی تقاضہ کریں شوہر ادائیگی کا پابند ہوگا سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ چھ سال تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ اور قانونی کاروائی کا حکم تین صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا۔۔۔
خبر نمبر8
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے تاریخی دن 100 انڈیکس 63500 کا سنگ میل عبور کر گیا 900 سے زائد پوائنٹ اضافہ انڈیکس 63873 پر جا پہنچا ڈالر 28 پیسے سستا 284 روپے 20 پیسے پر ٹریڈنگ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 75 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔۔۔
خبر نمبر9
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دو ماہ مکمل وحشیانہ حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی اسپتال اور پناہ گزین کیمپوں پر بارود کی برسات 70 فیصد عمارتیں تباہ 23 میں سے 18 لاکھ شہری بے گھر نہتے فلسطینیوں پر تین ایٹم بموں جتنا بارود برسایا گیا 16 ہزار سے زائد شہری شہید ہوئے ہزاروں زخمی ہیں صہیونی وزیراعظم غزا پر قبضے کا خواب دیکھنے لگے کہتے ہیں جنگ کے بعد اسرائیلی فوج غزہ کی سیکیورٹی اپنے ہاتھ میں لے گی۔۔۔
خبر نمبر10
اسرائیل فوج کے شمالی وسطی اور جنوبی غزہ پر بمباری خانیونس نصیرات کیمپ اور دیرالبلاح پر حملے متعدد فلسطینی شہید کمال عدوان اسپتال کا مسلسل محاصرہ غزہ میں انسانیت تاریخ دور سے گزر رہی ہے کوئی علاقہ ہسپتال اور پناہ گزین کے محفوظ نہیں امدادی ٹرک بھی مظلوموں تک نہیں پہنچ سکے اقوام متحدہ کو تشویش ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرہ۔۔۔
خبر نمبر11
امریکہ پر شدید دباؤ مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلیوں پر ویزا پابندی کا اعلان کر دیا چین اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ غزہ جنگ پر تبادلہ خیال۔۔۔
خبر نمبر12
ملالہ یوسف زئی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے احتساب پر زور طالبان حکومت پر بھی تنقید کہا دو سال پہلے تک افغان خواتین وزارتوں پر فائض تھیں عبوری حکومت نے تمام حقوق سلب کر لیے لڑکے ہونا ہی غیر قانونی بنا دیا گیا۔۔۔
خبر نمبر13
بہاولپور کے شیر باغ چڑیا گھر میں ٹائیگر کا شہری پر حملہ چیر پھاڑ ڈالا مرنے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی شہری پنجرے میں کیسے داخل ہوا تحقیقات جاری لگتا ہے شہری کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا انتظامی غفلت ہوئی تو کاروائی ہوگی ڈی سی بہاولپور کا موقف۔۔۔
خبر نمبر14
گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ ہسپتال سے ڈسچارج سب نے بہت خیال رکھا طبیعت بالکل ٹھیک ہے رضوانہ کی میڈیا سے گفتگو جسم میں انفیکشن پھیلا ہوا تھا زندہ بچ جانا معجزے سے کم نہیں دیکھ بھال چائلڈ پروٹیکشن بیورو کرے گا صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا۔۔۔
خبر نمبر15
خیرپور تھانہ بی سیکشن کی حدود میں ڈاکووں کی فائرنگ دو پولیس اہلکار زخمی پولیس ٹیم الہ آباد میں ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچی تھی علاقے کی ناقہ بندی ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا حکام کا موقف۔۔۔
خبر نمبر16
کراچی کے علاقے پاور ہاس چورنگی پر پھلوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی فائر برگیڈ کی تین گاڑیاں شعلوں پر قابو پانے میں مصروف۔۔۔
خبر نمبر17
ریلوے کا قیمتی لوہا چوروں کے نشانے پر کراچی میں بوٹ بیسن سرتاج پھاٹک سے چوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی کم عمر چور بغیر کسی خوف کے واردات میں مصروف۔۔۔
خبر نمبر18
چار روزہ میچ کا پہلا دن پاکستان کے نام پرائم منسٹر 11 کے خلاف شاہینوں نے چھ وکٹوں پر 324 رنز بنا لیے کپتان شان مسعود 156 رنز بنا کر نوٹ آٹ آسٹریلوی وزیراعظم کی کھلاڑیوں سے ملاقات ٹاس بھی کرایا۔۔۔
خبر نمبر19
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ تین تین گول سے برابر پاکستان کی طرف سے ارشد لیاقت سفیان خان اور ارباز احمد نے گول کیے پاکستان دوسرا میچ کل نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔۔۔
خبر نمبر20
فٹبال کنگ کے لیے ایک اور اعزاز امریکی میگزین ٹائمز نے میسی کو ایتھلیٹ آف دی ایئر قرار دے دیا سٹار فٹبالر نے ارجنٹینا کو ورلڈ چیمپین بنانے میں ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔۔۔
خبر نمبر21
اور 71 کی جنگ میں دشمن کے 43 فوجی مارے چار ٹینکس تباہ کر کے مشن مکمل کیا نشان حیدر میجر شبیر شریف شہید کا 52واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے فوجی دستے کی مزار پر حاضری چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی۔۔۔