خبر نمبر 1
بشریٰ بی بی نے اپنی آڈیو کال ریکارڈ اور لیک کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے تھے۔
2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلندی کو چھو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 64 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔کاروبار روز کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1075 پوائنٹس اضافے سے 64031 پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
3
اسرائیل غزہ میں جاری جنگ جنوری میں ختم کر سکتا ہے، رپورٹ،اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ جنوری 2024 میں ختم کر سکتا ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زمینی جنگ ختم ہونے کے بعد حماس کے خلاف سرجیکل کارروائیاں جاری رہیں گی۔سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنوبی غزہ میں کارروائیاں شمالی غزہ جتنی شدید نہیں ہوں گی۔
4
جسٹس مظاہرکا اپنی آئینی درخواستوں کی سماعت کیلئے چیف جسٹس و دیگر ججز کو خط،جسٹس مظاہر نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن کو خط لکھا ہے۔جسٹس مظاہر نقوی نے خط میں مطالبہ کیا ہےکہ بغیر کسی تاخیر کے میری آئینی پٹیشنز کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، پہلے بھی خط میں دو آئینی درخواستوں کو طے کرنےکی درخواست کی تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں درج وقت گزرنے کے باوجود کسی درخواست کو مقرر نہیں کیا گیا، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق 14 دن میں درخواستیں مقرر ہونا تھیں۔
5
اسرائیل کا کہنا ہےکہ غزہ میں جنگ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جو مشکل ہوسکتی ہے۔اسرائیلی حکومتی ترجمان کے مطابق اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ کے نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جہاں وہ جنگ کو عسکری لحاظ سے مشکل تصور کررہا ہے تاہم اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اس مقصد میں شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے حوالے سے بھی کوشش کررہا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں انسانیت سوز اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کرچکی ہے۔
6
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 88 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دےدی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قرض سے مختلف شعبوں میں تین منصوبے مکمل کیے جائیں گے، امداد ٹیکس وصولی بڑھانے، سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی اور زرعی پیداواربڑھانےکے منصوبوں پربھی خرچ ہوگی۔ 30 کروڑ ڈالرکے پروگرام کے ذریعے ٹیکس وصولی بڑھائی جائےگی، ٹیکس اصلاحات، حکومتی اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری بڑھانےکے اقدامات کیے جائیں گے۔اعلامیہ جاری
7
پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل نائن کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا۔
8
کراچی: عائشہ منزل پر دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی فلیٹوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق آگ بیڈ میٹریس کی دکان میں لگی، آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا۔ دکانوں کے اوپر فلیٹس بنے ہوئے ہیں، عمارت سے لوگوں کو نکالنےکی کوشش کی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی
9
مختلف شہروں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 6 خواتین گرفتار،5 کارروائیوں میں گرفتار خواتین سے 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے جو بین الصوبائی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کے پیٹ سے 87 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کیے جب کہ ملتان ائیرپورٹ پر خاتون اور ایک شخص گرفتار کیا گیا جن کے بیگ سے 855گرام آئس برآمد ہوئی۔