خبر نمبر 1
کراچی میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی،عائشہ منزل میں فوم کی دکانوں میں آگ لگی ہے، آگ نے 5 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، زیادہ تر لوگوں کو بلڈنگ سے نکال لیا گیا ہے، نیچے بہت بڑی تعداد میں فوم، کاسمیٹک اور دیگر دکانیں موجود ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا دکانوں میں لگنے والی آگ اوپر عمارت تک پہنچی، بلڈنگ میں موجود تقریباً تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہے، فرنٹ کی تمام دکانیں تقریباً جل چکی ہیں، بلڈنگ بھی فرنٹ سے مکمل طور پر جل چکی ہے۔ شاپنگ مال میں 50 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، پانچ منزلہ رہائشی عمارت تھی، اب بلڈنگ کے اندر کوئی نہیں ہے، دکاندار اپنا سامان اپنی مدد آپ کے تحت نکال رہے ہیں۔بلڈنگ چوکیدار
2
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جھک ماری جا رہی ہے، اپنے اور اسلامی حکمرانوں کو واضح کرتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پرقابض ہے، غزہ پراسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا، بانیان پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا ہے، ہم نے بیت المقدس کو آزاد کرانا ہے، جمہوریت کے علمبردار فلسطین میں انسانیت کا احترام نہیں کر رہے، عالمی ادارے فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کریں، اسلامی دنیا فلسطین کی مالی مدد کرے۔، اس کانفرنس کو تسلسل دینے کے لیے ایک اور اجلاس بلایا جائے، 8 دسمبر پورے ملک یوم اقصیٰ کے طور پر منایا جائے۔
3
آتشزدگی کا واقعہ انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی سے ہوا، میں گورنر کی حیثیت سے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ ایس بی سی اے سفید ہاتھی بن چکا ہے، کرپشن کا بازار گرم ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ صرف احکامات یا اعلانات سے نہیں بلکہ ایکشن کرنا ہوگا۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کیمیڈیا سے گفتگو
4
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کرونا ویکسین کی شرط ختم کر دی۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے این سی او سی کی ایڈوائزری پر کرونا ویکسین کی شرط ختم کردی، وزارت حج کی جانب سے متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔وزارت مذہبی امور نے واضح کر دیا کہ حج درخواست گزاروں کو کرونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔
5
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیرِ صدارت مساجد و مدارس سے متعلق اجلاس،اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، صوبائی وزرا اور نمائندوں کی شرکت ،پاکستان میں تقریبا ً 2 کروڑ 80 لاکھ بچے سکول نہیں جا پاتے، بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے مساجد کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
6
نگران پنجاب حکومت نے چولستان کے 27 ہزار کاشتکاروں کو اراضی الاٹ کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کے لئے تاریخ ساز اقدام سامنے آ گیا، 45 سال سے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کا رکا ہوا کام چند ماہ میں مکمل کردیا۔چولستان کے 27 ہزار کاشتکاروں کو 3 لاکھ 44 ہزار ایکڑ اراضی شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کی گئی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چولستان کے کاشتکاروں کو اراضی کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔27ہزار کاشتکاروں کو فی کس ساڑھے 12 ایکڑ اراضی 5 سال کی لیز پر دی جائے گی، آج بہاولپور ڈویژن اور چولستان کے باسیوں کے لئے یاد گار دن ہے، جلد چولستان آکر قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو الاٹمنٹ کے کاغذات دیں گے۔محسن نقوی کا تقریب سے خطاب
7
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر،الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت جمعرات صبح 10 بجے کرے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف اب تک 11 درخواستیں دائر ہو چکی ہیں۔
8
عام انتخابات کا شیڈول رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق شہری کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو شیڈول ہیں۔
9
نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ اگر او آئی سی کے اجلاس میں غزہ کا نتیجہ نہیں نکلا تو یہ بڑوں کی ناکامی ہے۔نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا حرمت اقصیٰ کانفرنس سے خطاب ، کہا یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا، عرب لیگ کا اجلاس نشستن برخواستن ہے، بہت سارے کام حکمرانوں کے بس میں نہیں ہوتے، پاکستان، ترکی، مصر، قطر، سعودی عرب اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
10
پنجاب میں 1 ہزار 195 حادثات، ریسکیو نے 732 شدید زخمیوں کو بروقت طبی امداد دی۔ ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق 732 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹریفک حادثات میں 16 اموات ہوئیں، سب سے زیادہ روڈ ٹریفک حادثات 271 لاہور، 82 فیصل آباد اور 73 ملتان میں ہوئے، 1302 زخمی افراد میں 1084 مرد اور 254 خواتین شامل ہیں، 1195 حادثات میں 1039 موٹرسائیکل، 73 رکشے، 110 کاریں رپورٹ ہوئیں۔