خبر نمبر 1
محسن نقوی نے پاکستان میں سموگ کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا۔ کاپ 28 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر جلانے سے پاکستانی پنجاب متاثر ہے، اقوام عالم اسموگ کے خطرناک مسئلے کے حل کیلیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔محسن نقوی نے مطالبہ کیا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے، موسمیاتی تغیرات سرحدوں سے بے نیاز عالمی مسئلہ ہے۔
2
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے عائشہ منزل پر آگ لگنے کے واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود عمارتوں کا جائزہ لیا جائیگا کہ ان میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات موجود ہیں کہ نہیں۔میئرکراچی کا کہنا تھا کہ فائرآڈٹ سے متعلق اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ کراچی کے تمام شاپنگ مالزاور رہائشی عمارتوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔
3
15 سال کی حکمرانی اور 22 ہزار ارب خرچ کرنے کے باوجود بلاول بھٹو سندھ کی ایک ماڈل یوسی کی مثال نہیں دے سکتے۔ایک دفعہ یہ صوبہ پانچ سال کے لیے ہمارے حوالے کردیا جائے تو پیپلزپارٹی کی لاڑکانہ سمیت پورے صوبے میں ضمانت ضبط کروادیں گے۔ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کی میڈیا سے گفتگو
4
غزہ میں ملبے سے 4 دنوں بعد دو بہنوں کو نکال لیا گیا۔شمالی غزہ میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے کے بعد درجنوں بے گھر افراد وسطی قصبے دیر البلاح میں ہیچری میں مقیم تھے۔ماریہ ابو صفی نے کہا کہ میں بیدار ہوئی اور مجھے کچھ تکلیف ہوئی، تو میں نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور اپنے اوپر ایک دیوار دیکھی، درد کافی زیادہ تھا اور پھر دوبارہ سو گئی۔ ماریہ نے بتایا کہ قریبا 72 بڑے افراد اور 60 سے زائد بچے پناہ لیے ہوئے تھے۔
5
عیسیائی برادری کا بیت لحم میں کرسمس پر چراغاں نہ کرنے کا فیصلہ، فلسطینی شہر بیت لحم میں اس سال کرسمس سادگی سے منائی جائے گی، مقامی عیسائی برادری نے یہ فیصلہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ان کے درد میں شریک ہونے کے لیے کیا ہے۔بیت لحم کو حضرت عیسیٰ ؑ کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے، یہاں قائم چرچ آف دی نیٹیویٹی پر کرسمس کے موقع پر زبردست چراغاں کیا جاتا ہے، تاہم اس سال مذہبی رہنماؤں نے ہر قسم کا چراغاں منسوخ کر دیا ہے۔
6
اسرائیلی فورسز غزہ پر امریکی میزائل داغنے لگے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات میں انکشاف کیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج امریکی ساختہ میزائل استعمال کر رہی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ میں 2گھروں پر اسرائیلی حملوں میں امریکی میزائلوں سے حملے کئے گئے ہیں، 13 اکتوبر کو 2 گھروں پر کی گئی بمباری میں 43 شہری شہید ہوئے تھے۔


