اسلام آباد(ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 18سے 31دسمبرتک تعطیلات ہوں گی جبکہ یکم جنوری سے عدالتیں معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کریں گی دوران تعطیلات صرف اہم نوعیت کے کیسز ہی سنیں جائیں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات میں دفاتر کھلے رہیں گے