خبر نمبر 1
کامیابی پاکستان کا مقدر ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا عزم، قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہےپاک فوج خون کے آخری قطرے تک وطن کا دفاع کرے گی ، دشمن کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی سے ناکام بنا رہے ہیں ، خیبر پختونخوا میںکامیابی غیور عوام کی حمایت سے ہی ملی، غیر قانونی مقیم غیر ملکی سلامتی اور معیشت کو متاثر کررہے ہیں ،واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا۔ غیرقانونی غیر ملکیوں کوباعزت طریقے سے واپس بھیجا جارہا ہے۔ آرمی چیف کا دورہ پشاور کے دوران خطاب، آرمی چیف کو سیکیورٹی ، انسداد دہشتگردی کارروائیوں، غیر ملکیوں کی واپسی پر بریفنگ،
خبر نمبر 2
لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو کے فارنزک کا حکم،طیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ایف آئی اے کو آڈیو کے فارنزک کا حکم دیا۔دوران سماعت عدالت نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ سب سے پہلے آڈیو کہاں سے جاری ہوئی، جسٹس بابر ستار نے درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھجوانے کا بھی حکم دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی رپورٹ دیں کہ آڈیو کس نے ریلیز کی، عدالت نے ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔عدالت میں جسٹس بابر ستار نے کہا کہ پیمرا بتائے لوگوں کی نجی گفتگو کیسے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہی ہے؟جسٹس بابر ستار نے درخواست پر عائد اعتراضات بھی ختم کر دیئے اور کہا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کا کیا اعتراض ہے؟اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ اعتراض ہے کہ الگ درخواست دائر کریں، متفرق درخواست کیسے کر سکتے ہیں؟ آڈیو لیکس کیس میں متفرق درخواست دائر ہو سکتی ہے، وکیل اور مؤکل کے درمیان گفتگو پر استحقاق ہوتا ہے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 11 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔
خبر نمبر 3
العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج، سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد روانہ،سابق وزیر اعظم نواز شریف آج العزیز یہ سٹیل ملز ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
خبر نمبر 4
شفاف انتخابات کیلئے تیار، پولنگ 8 فروری کو ہوگی،شفاف اور پرامن انتخابات کیلئے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔الیکشن کمیشن آپ کو یقین دلاتا ہے کہ الیکشن کے دوران آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔قومی ووٹرز ڈے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا پیغام، کہا ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔
خبر نمبر 5
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے اس پر کوئی دورائے نہیں۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کے مسائل ہیں، ملک میں اس سے زیادہ خراب صورت حال رہی ہے لیکن الیکشن ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن اس سے پہلے سردی کی بات کرتے تھے، دسمبر میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے۔ الیکشن کے قریب خود کو مظلوم ثابت کرنا ہر سیاسی جماعت کی مجبوری بن جاتی ہے، ن لیگ شکایت کرتی ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔
خبر نمبر 6
اسلام آباد ہائیکورٹ میں انتخابی شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کا تو اس میں کچھ لینا دینا نہیں، الیکشن ایکٹ پڑھیں اس میں کیا لکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں انتخابی شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کا تو اس میں کچھ لینا دینا نہیں، الیکشن ایکٹ پڑھیں، اس میں کیا لکھا ہے، الیکٹورل لسٹ کس کی ذمہ داری ہے، آپ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔عدالت نے پٹیشنر کو الیکشن کمیشن میں دی گئی درخواست کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرلسٹ بنانا اور اسکی سکروٹنی کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، کیا درخواستگزار نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے؟
خبر نمبر 7
اسرائیلی فوج کا 2 ماہ کے دوران غزہ پر 10 ہزار فضائی حملوں کا اعتراف،اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شمال و جنوب کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں، سکولوں اور اقوام متحدہ کے شیلٹرز پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی سرنگوں میں پانی چھوڑ دیا گیا، اس حوالے سے پہلی مرتبہ تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں، اسرائیل نے ساحل سمندر کے پناہ گزین کیمپ کے شمال میں تقریباً ایک میل کے فاصلے پر کم از کم پانچ پمپوں کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔
خبر نمبر 8
اسرائیلی فوج غزہ میں ہر جگہ موجود ہے، حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ سنوار کی رہائش گاہ تک پہنچ گئی، انہیں جلد ڈھونڈ لیں گے۔نیتن یاہو کا ویڈیو بیان میں دھمکی، غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک حماس کی القسام بریگیڈز کے کم از کم نصف رہنماؤں کو مار دیا گیا ہے۔ترجمان اسرائیلی حکومت ایلون لیوی
خبر نمبر 9
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ کر دیا گیا۔
میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کو ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات کر دیا گیا ہے، میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم تین سال کے لیے نئے ڈی جی کی تعیناتی تک فرائض ادا کریں گے۔ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول کے عہدے کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
خبر نمبر 10
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے کے مطابق ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی، ریفرنس میں شریک ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہوسکی، ملزمان مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفیٰ نسیم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم سید ذوالفقار بخاری اور فرحت شہزادی کے وارنٹ گرفتاری کی بھی تعمیل نہ ہو سکی، رپورٹ کے مطابق ملزمان جان بوجھ کر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہونے دے رہے اور خود کو چھپا رکھا ہے، ملزمان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے دینے کا مقصد قانونی نظام کو فرسٹریٹ کرنا ہے۔
خبر نمبر 11
سموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست،صوبائی دارالحکومت لاہور آج بھی آلودگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 408 ریکارڈ کیا گیا ہے۔لاہور کے بعد کراچی بھی سموگ کی لپیٹ میں ہے، شہر قائد میں فضائی آلودگی کی شرح 174 ہو گئی ہے۔فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے، طبی ماہرین نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
خبر نمبر 12
سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی،ریاستی اداروں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کے خلاف ہوں، پی ٹی آئی کے قوم کو گمراہ کرنے کے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر واثق قیوم عباسی ،کہا یرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
خبر نمبر 13
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواستوں پر آج بروز جمعرات صبح 10 بجے سماعت کرے گا، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستیں اکبرایس بابر سمیت 11 افراد کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔اکبر ایس بابر نے مزید کہا ہے کہ فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کر دیا، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ 217 کے سیکشن 208 اور ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے۔
خبر نمبر 14
راولپنڈی: آئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا تیل جل گیا۔آئل ٹینکر میں آگ کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمد ور فت معطل کر دی گئی، پولیس نے آگ پھیلنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف راستے بند کر دیئے، ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیموں کو موقع پر طلب کیا گیا۔ریسکیو ٹیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ٹینکر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تیل بھی ضائع ہو گیا۔
خبر نمبر 15
پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور وائس چیئرمین کا اعلان، پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیداروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی مرکزی صدر جبکہ فردوس شمیم نقوی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔
خبر نمبر 16
سو فیصد سکیورٹی ناممکن، کیپسٹی کے مطابق الیکشن کمیشن کی معاونت کرینگے: دہشت گردی کے واقعات میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے، رینجرز کچے کےعلاقے میں آپریشن کررہی ہے۔نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو