خبر نمبر 1
عمران خان کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے سرپرائز مل سکتا ہے۔ سائفر کیس میں ہونے والی گزشتہ سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’میں کیس میں جنرل باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام کو بطور گواہ شامل کروں گا۔‘‘ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ریٹائرڈ جنرل سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں تاہم، انہیں فوجی حکام سے اجازت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
2
صحافی جان محمد مہر کے قاتل کی گرفتار ی کیلئے 50 لاکھ روپے ہیڈ منی رکھنےکی سفارش،شیرو مہر کی گرفتاری کے لیے سکھر اور شکارپور کے کچے میں آپریشن تیز کردیا ہے، صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا شاہ بیلو میں آپریشن جاری ہے جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ایس ایس پی عرفان علی سموں
3
عدالتی حکم پر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج،ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا اور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔
4
حارث رؤف انضباطی کارروائی اور سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی سے بچ گئے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔
5
سپریم کورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری، سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی تاہم موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔ تعطیلات میں دفاتر کھلے رہیں گے، کمیٹی کے مقرر کردہ کیسز کی بھی سماعت ہو سکے گی۔
6
دادو میں نہر کا پل بحالی کے کچھ ہی گھنٹوں میں دوبارہ ٹوٹ گیا۔ پل ٹوٹنے سے تحصیل جوہی کی لاکھوں ایکڑ پر کھڑی اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا جب کہ کالی پل ٹوٹنے سے تحصیل جوہی کوپانی کی فراہمی معطل ہے۔ل دوبارہ ٹوٹنے کی انکوائری کے لیے سیکرٹری آب پاشی کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ پل آب پاشی عملےکی تکنیکی غلطیوں کی وجہ سے ٹوٹا۔ڈپٹی کمشنر
7
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی بھی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرتے رہے۔سراج الدین حقانی کو پانچ سال کیلئے پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا جو انہوں نے کئی ممالک بالخصوص قطر جانے کیلئے استعمال کیا۔ امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے تھے جس کے نتیجے میں دوحا معاہدہ سامنے آیا تھا اور امریکا کا افغانستان سے انخلاء ممکن ہوا۔
8
غیرقانونی تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کے معاملے پر برطانوی وزیر مستعفی،رابرٹ جینرک نے وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے روانڈا پالیسی بچانے سے متعلق بل پیش کیے جانے پر اپنا استعفیٰ پیش کیا۔نئے قانون کے تحت وزرا کو اس بات کا حق نہیں ہوگا کہ وہ اس بین الاقوامی قانون کو منسوخ کر سکیں جس کے تحت برطانیہ پناہ گزینوں کو وسطی افریقا نہیں بھیج سکتا۔
9
اسرائیل کا غزہ پر دو ماہ میں دس ہزار فضائی حملوں کا اعتراف، مزید حملوں کی دھمکی،جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید ہوگئے جبکہ خان یونس کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور رفح کی طرف جانے والے فلسطینیوں پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
10
ن لیگ کے ساتھ قومی اسمبلی کی4 اور صوبائی کی 8 نشستوں پر معاملات طے ہیں۔سابق وفاقی وزیر سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین ، کہا مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے 15 سال بعد چوہدری شجاعت سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔