خبر نمبر 1
کراچی میں شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ متاثرہ عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔شاپنگ سینٹر کی عمارت سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے ، جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد5ہوگئی، ریسکیوحکام نے بتایا کہ لاش عمارت کی پہلی منزل سے ملی ، جیسے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
2
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کراچی کا مختصر دورہ کریں گے۔مختصر دورے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والی25کمپنیزکو ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے جبکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
3
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو معاشرے اورریاست کا دشمن سمجھتے ہیں، ریاست کی بقا کیلئے آخری حد تک لڑیں گے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس امریکی اسلحے کی موجودگی سے متعلق سوال پر کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پاس امریکی اسلحے کی موجودگی کے شواہد ہیں، 78 گھنٹےمیں جب افغان فوج غائب ہوئی تو ان کا اسلحہ کہاں گیا۔انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوئی الزام نہیں لگا رہا، شواہد موجود ہیں کہ امریکی اسلحہ مشرق وسطی تک فروخت ہوا اوراس کے نتائج کا ہم سامناکررہے ہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پی کومعاشرے اورریاست کا دشمن سمجھتے ہیں، ریاست کی بقا کیلئے آخری حد تک لڑیں گے۔
4
بلوچستان کے 3 بڑے الیکٹیبلز مان گئے، آصف زرداری کامیاب،، پیپلز پارٹی بلوچستان کے 3 بڑے الیکٹیبلز کو منانے میں کامیاب ہو گئی۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق بلوچستان کے تین بڑے الیکٹیبلز نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، ان الیکٹیبلز کا آئندہ دو روز میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے، یہ الیکٹیبلز پی پی قیادت سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکٹیبلز کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے ہے، سابق وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو بھی ان میں شامل ہیں جو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔
5
سروسز اسپتال کی زیر تعمیر عمارت کا دوسرا حصہ بھی گر گیا۔ای این ٹی کی پرانی 4 منزلہ عمارت 30 نومبر کو دوران کنسٹرکشن گری تھی، اس وقت گرنے والی عمارت کا پچھلا حصہ زمین بوس ہوا تھا، ایم ایس ڈاکٹر ملک منیر نے بتایا کہ عمارت کے اس دوسرے حصے کو گرانا تھا مگر انکوائری چل رہی تھی، تاہم اس کے انہدام سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔


