خبر نمبر1
غیر قانونی تارکین وطن سلامتی اور معیشت کو شدید متاثر کر رہے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیا غیر قانونی مقیم افراد کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جا رہا ہے امن و استحکام کے لیے دشمنوں سے عزائم کو جامعہ حکمت عملی سے ناکام بنا رہے ہیں خون ک آخری قطرے تک ملکی حفاظت کریں گے سپہ سالار کا عزم آرمی چیف پشاور کا دورہ سیکیورٹی صورتحال انسداد دہشت گردی کاروائیوں پر بھی جنرل عاصم منیر نے افسران جوانوں کی بے مثال کارکردگی کو سراہا۔۔۔
خبر نمبر2
قومی امن و خوشحالی کے لیے بلوچستان میں گرینڈ جرگہ نگران وزیر اعلی بلوچستان سمیت 150 ہزار قبائلی عمائدین کی شرکت پہاڑوں پر موجود لوگ واپس آ جائیں خوش آمدید کہیں گے علی مردان ڈومکی کا خطاب گلزار امام شمبے بولے گرفتاری کے بعد احساس ہوا حقوق کے لیے سیاسی طریقہ کار بہتر ہے۔۔۔
خبر نمبر3
کراچی میں ایک اور خوفناک آگ بلند سے شعلوں نے پانچ زندگیوں کے چراغ گل کر دیے دو زخمی عائشہ منزل پر شاپنگ سینٹر میں کولنگ کا عمل مکمل آتشزدگی سے 100 سے زائد دکانیں گودام اور فلیٹ شدید متاثر کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی راکھ ہو گئی ڈی سی سینٹرل کی ہدایت پر عمارت سیل۔۔۔
خبر نمبر4
کراچی کے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ نے لوگوں کے خواب بھی جلا دیے ہیں کہاں جائیں گھر ہے نہ کوئی ٹھکانہ متاثرین رل گئے ہمیشہ کی طرح فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچی اپنی جان خود بچائی معاشی طور پر تباہ ہو گئے شہریوں اور دکانداروں کا نقصان پورا کرنے کا مطالبہ بے حس لٹیروں نے متاثرہ دکانداروں کو بھی نا بخشا ۔۔۔
خبر نمبر5
کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی تقریب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی شرکت پریڈ کا معائنہ کیا۔۔۔
خبر نمبر6
العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کے خلاف اپیل پر آج سماعت نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ کے سنے گا۔۔۔
خبر نمبر7
شفاف پر امن انتخابات کے لیے پوری طرح تیار چند روز میں الیکشن شیڈیول جاری ہوگا پولنگ آٹھ فروری کو ہوگی حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا انتخابات کے حوالے سے بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں چیف کلیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا قومی ووٹرز ڈے پر پیغام کہا عوام روشن مستقبل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔۔۔
خبر نمبر8
عام انتخابات سے متعلق لیول پلیئنگ فیلڈ کے بیانات سیاست کا جزو شکوے شکایات جمہوریت کا حصہ ہیں چاہتے ہیں انتخابات صاف اور شفاف ہوں الیکشن کمیشن کی مالی اور دیگر ضروریات پوری کریں گے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کی پریس کانفرنس کہا بہت ساری چیزوں میں مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔۔
خبر نمبر9
۔190 ملین پانڈ ریفرنس کی تحقیقات شہزاد اکبر زلفی بخاری ملک ریاض فرح شہزادی اور دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیا ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر10
لطیف کھوسہ بشری بی بی کی اڈیو لیک کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے کو کے فرانزک کا حکم دے دیا ایف ائی اے پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری جواب طلب بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتہ ہونا چاہیے بابر ستار کا لطیف کھوسہ سے مکالمہ عدالت میں قہقے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی۔۔۔
خبر نمبر11
تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا اپنے پیغام میں کہا ریاست اور اداروں کے ساتھ محاز آرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے قوم کو گمراہ کرنے کی بیانیہ کی نفی کرنا ہوں۔۔۔
خبر نمبر12
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ملکی تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 64 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا ٹریڈنگ کے دوران 700 سے زائد پوائنٹس اضافہ انٹر بینکنگ میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 284 روپے پر آگیا۔۔۔
خبر نمبر13
اسرائیل کی سفاقیت غزہ میں فلسطین کی نسل کشی جاری خان یونس کا مکمل گھرا مغازی پناہ گزین کیمپ پر بمباری الجزیرہ ٹی وی کے صحافی کے گھر پر میزائل حملہ والدہ اور بچوں سمیت خاندان کے 22 افراد شہید اقوام متحدہ کے کیمپوں کو زبردستی خالی کروا دیا گیا ہزاروں شہری مصری سرحد کے جانب نقل مکانی پر مجبور یو این سیکرٹری جنرل کا غیر معمولی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا سیکیورٹی کونسل کو خط میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ۔۔۔
خبر نمبر14
حماس طویل لڑائی کے لیے تیار مجاہدین کے تابڑ توڑ جوابی حملے خان یونس اور بیت الا ہیہ میں دشمن کے ٹینکوں سمیت 23 گاڑیاں تباہ کر دیں 6 اسرائیلی فوجی مارے گئے متعدد زخمی ترجمان القسام بریگیڈ کے مطابق ایک گھر میں اسرائیلی فوجی موجود تھے جسے تباہ کر دیا مغربی کنارے کے شہر طلکرم میں بلڈوز تباہ اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملے بھی جاری۔۔۔
خبر نمبر15
امریکہ میں پھر گولیوں کی تڑ تڑاہٹ لاس ویگاس میں یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ تین افراد ہلاک پولیس نے حملہ اور کو بھی ہلاک کر دیا شناخت اب تک نہیں بتائی گئی۔۔۔
خبر نمبر16
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شاندار کامیابی قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چار صفر سے شکست دے دی ارشد لیاقت کی ہیٹرک پاکستان نو دسمبر کو بیلجیم سے مقابلہ کرے گا۔۔۔
خبر نمبر17
آسٹریلوی سرزمین راس آگئی کپتانی نے پرفارمنس کو چار چاند لگا دیے چار روزہ میچ میں شان مسعود کی ڈبل سینچری دوسرے دن پاکستان نے اننگز391 رنز نو آٹ پر ڈیکلیئر کر دی پرائم منسٹر 11 کی بیٹنگ جاری۔۔۔


