خبر نمبر1
کراچی میں آتشزدگی کے مسلسل واقعات بیشتر رہائشی اور کاروباری عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات نہیں جہاں آلات ہیں وہاں لوگوں کو چلانے کا طریقہ نہیں آتا انتظامی نا اہلی ایسی کے بلڈنگ کنٹرول رولز ہیں مگر عمل درآمد نہیں سندھ بلڈ بینک کنٹرول اتھارٹی 578 عمارتوں کو خطرناک قرار دے چکی مگر کوئی ٹھوس ایکشن نہ ہو سکا اندازے کے مطابق آشزدگی کے واقعات میں ہر سال سینکڑوں افراد لقمہ اجل بنتے ہیں ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔۔۔
خبر نمبر2
انتخابی فہرستوں کی درستگی تک شیڈیول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی درخواست گزار کے وکیل نے کہا غیر قانونی تارکین وطن کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالنے کے احکامات جاری کیے جائیں چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہائی کورٹ کا اس میں کچھ لینا دینا نہیں آپ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔۔۔
خبر نمبر3
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی منظوری دے دی مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں 1738 مکان تعمیر کیے جائیں گے فلسطینی وزارت خارجہ نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیں کہا فلسطین کو ختم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ غزا میں اسرائیل بفرزون کی تجویز مسترد کرتے ہیں واضح کر چکے کہ اسرائیل غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کرے گا ادھر جی سیون رہنما ؤں کا ورچوئل اجلاس فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت۔۔۔

خبر نمبر4

اسرائیل اور یوکرین کے لیے فوجی امداد میں ریپبلیکنز بڑی رکاوٹ امریکی سینٹ میں 110 ارب ڈالر کے پیکج کا بل مسترد پارٹی لائن پر 60 ووٹ درکار تھے بائیڈن انتظامیہ کو 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے شکست ہوئی امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کانگرس میں ریپبلیکنز نے روسی صدر کو سب سے بڑا تحفہ دیا بل منظور نہ ہوا تو امریکی سلامتی کے ساتھ یوکرین جنگ پر بھی سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔۔۔

خبر نمبر5

ہائی کورٹ میں نو سال سے لاپتہ بیٹے کی عدم بازیابی سے متعلق کیس بزرگ شہری ویل چیئر پر عدالت پہنچ گیا والد کی عدالت میں دہائیاں میرا بیٹا موسی بن سجاد نو سال سے لاپتہ ہے بیٹا نہیں چھوڑنا تو پورے گھر کو سولی پر لٹکا دیں عدالت کی محکمہ داخلہ سندھ کو لاپتہ شہری کی اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق وزارت داخلہ اور دفاع سے 22 جنوری کو رپورٹ طلب کر لی۔۔۔
خبر نمبر6
علاقائی رابطے کے سلسلے میں اہم سنگ میل این ایل سی کی بذریعہ روڈ کرغسستان تک سامان کی کامیاب ترسیل دو ٹرکس پر مشتمل کارگو ادویات لے کر بشکیک پہنچ گیا واپسی پر کرغسستان سے مصنوعات لائیں گے۔۔۔
خبر نمبر7
روسی صدر پیوٹن کا دورہ سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال سعودی ولی عہد نے کہا دونوں ممالک اکٹھے ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں محمد بن سلمان نے دورہ روس کی دعوت قبول کر لی صدر کا یو اے ای کا بھی دورہ اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔۔۔
خبر نمبر8
محفوظ پرسکون اور تیز تر فضائی سفر ہر شہری کا بنیادی حق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہری ہوا بازی کا دن منایا جا رہا ہے مقصد سفر کو محفوظ اور مربوط بنانے کے لیے ہوا بازی کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور معیار بہتر بنانا ہے پاکستان میں فضائی سفر کا شعبہ کئی مسائل سے دوچار ہے سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات ہو چکے آج بھی پرندہ ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کا طیارہ بال بال بچا ۔۔۔
خبر نمبر9
اور معروف نعت خواں جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے خوبصورت آواز کے مالک جنید جمشید کا کیریئر کے عروج پر موسیقی سے دل بدلا اور تبلیغ کی طرف آئے ثنا اور نعت خوانی سے قرب الہی پایا اور لاکھوں دل بدلے 2016 میں حویلیاں کے مقام پر طیارہ حادثے میں جان بحق ہوئے۔۔۔