اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا .
تفصیل کے مطابق شیریں مزاری کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے 2 دسمبر کو جاری کئے گئے حکمنامے میں ایک ہفتے میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حکم پر عملدرآمدر کرتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔


