خبر نمبر1
افغانستان عالمی دہشت گردی کا گڑھ بن گیا افغانستان میں موجود 23 دہشت گرد تنظیمیں امریکہ چین پاکستان سمیت 53 ممالک میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث پاکستان دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں میں سر فہرست ہے 23 میں سے 17 دہشت گرد تنظیمیں صرف پاکستان کو نشانہ بناتی ہیں ٹی ٹی پی جماعت الاحرار اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں بد امنی پھیلانے میں مصروف دہشتگردی کی بڑھتی رہن میں دہشت گردوں کے لیے افغان حمایت کا مرکزی کردار رہا بارہا مطالبے پر بھی کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔۔۔
خبر نمبر2
امریکی حکام نے افغان شہریوں کی امریکہ منتقلی سے متعلق اپڈیٹ لسٹیں دیں انٹیلیجنس سے متعلقہ معلومات انٹیلیجنس چینلز کے ذریعے ہی آتی ہیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاک امریکہ ملاقاتوں میں دونوں اطراف کے تحفظات پر بات ہوگی ہم بھی اپنے اعتراضات سامنے رکھیں گے مزید بولیں عافیہ صدیقی سے متعلق امریکی بیانات سنجیدہ نوعیت کے ہیں وزیراعظم نے معاملہ امریکہ کے ساتھ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔۔۔
خبر نمبر3
18 ماہ وزیر خارجہ رہا ہاتھ صاف ہیں وہ مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے اپنی جیب نہیں عوام کی جیب بھرنا چاہتا ہوں بلاول بھٹو کا شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب بولے پرانے سیاستدان اب بھی پرانی سیاست کر رہے ہیں مگر ہمیں ٹک ٹاک گالم گلوچ اور گیٹ نمبر چار کی سیاست نہیں آتی نفرت تقسیم انا اور انتقام کی سیاست دفن کریں گے اب سے عوام کی بات ہوگی۔۔۔
خبر نمبر4
لیول پلیئنگ فیلڈ کا طعنہ عجیب ہے ہم صبر سے سب کو سن رہے ہیں الیکشن شیڈیول آتے ہی سیاست گرم ہو جائے گی رہنما نون لیگ سعد رفیق کا کہنا ہے ہم نہیں چاہتے کوئی بھی جماعت سیاسی اور انتخابی عمل سے باہر ہو الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے منتخب حکومت ہی معاشی مسائل حل کر سکتی ہے لیگی رہنما نے کچھ حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔۔۔
خبر نمبر5
کراچی میں پے در پے آگ لگنے کے واقعات قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے پاس نامکمل سامان کا انکشاف ایسا کب تک چلے گا اپ کیسے بجھے گی عینی شاہدین کے مطابق عائشہ منزل آتشزدگی کے دوران واٹر بلازر کا پریشر ہی نہیں تھا پریشر نہ ہونے پر پانی شعلوں تک نہ پہنچ سکا 20 منٹ کی تاخیر سے مزید دو گاڑیاں بھیجی گئی ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسنارکل پہنچی اسنارکل کے ساتھ بھیجا گیا عملا نا تجربے کار تھا وقت پر فائر یگیڈ اور عملہ پہنچ جاتا تو قیمتی جانیں عمارت اور کروڑوں روپے کی املاک کو بچایا جا سکتا تھا۔۔۔
خبر نمبر6
جنگل کا بھی کوئی قانون ہوتا ہے مگر کراچی میں صرف پیسہ قانون ہے وزیراعلی صاحب بتائیں اس شہر کے لوگ کس کا گریبان پکڑیں ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی آگ سے متاثرہ عمارت کے باہر گفتگو فاروق ستار بولے پانچ جانیں چلی گئیں انصاف کے دور دور تک کوئی توقع نہیں متاثرین کے نقصان کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔۔۔
خبر نمبر7
نگراں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف میں تبدیلیوں پر اتفاق وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 160 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی کم کام والے 137 منصوبے روکنے کا فیصلہ مالی سال کے اختتام تک زر مبادلہ زخائر نو ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی چھ ارب34 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا تبدیلیوں کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ چلی جائیں گی ادھر حکومت کا ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا پلان وزیر تجارت گوہر اعجاز کی زیر صدارت صنعتی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا صنعت کاروں نے اپنی تجاویز پیش کر دیں۔۔۔


