خبر نمبر 1
مہنگائی اور غربت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، یہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے نوجوانوں کی ماضی میں بھی نمائندگی کی، آج ہم وہ واحد جماعت ہیں جو روٹی ،کپڑا اور مکان دلوا سکتے ہیں، ہم تین نسلوں سے یہی جدوجہد کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا شانگلہ میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب، کہا ہ پاکستان کے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، دوسری جانب معاشی حالات اور بحران بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔
خبر نمبر 2
اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں اپیل پر سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی لیگل ٹیم اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اپیل پر دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر نمبر 3
مسلم لیگ ن کا نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان، ہمیں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، حلقہ بندیوں میں میرا حلقہ بھی متاثر ہوا، اسے چار حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، نئی حلقہ بندیوں میں شہباز شریف کا حلقہ بھی متاثر ہوا، ہم نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں، نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جا رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعید رفیق کی پریس کانفرنس، کہا الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، انتخابات 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، تمام سیاسی جماعتیں 8 فروری کو انتخابات کی خواہاں ہیں، جب تک منتخب حکومت نہیں آئے گی معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔
خبر نمبر 4
بانی پی ٹی آئی کا 5 سالہ نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 8 اگست 2023 کو پانچ سال کیلئے بطور رکن اسمبلی نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کیلئے جلد بازی میں غیر قانونی اقدام کیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، درخواست گزار الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جانب سے پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔
خبر نمبر 5
توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عمر خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت پیش نہ ہو سکے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے وکیل لطیف کھوسہ ہی دلائل دیں گے، عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
خبر نمبر 6
موٹروے پولیس نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر موٹروے پولیس کے آفیشل اکاونٹ سے نئے جرمانوں کے حوالے سے اطلاع دی گئی۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دائرہ کار میں آنے والی تمام نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر نمبر 7
پی آئی اے نجکاری کیخلاف درخواست پر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف نبیل احمد جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا جبکہ دیگر فریقین نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کر لی۔بعدازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے کر سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


